اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: کشن گنج میں ایم آئی ایم امیدواروں نے داخل کیا پرچۂ نامزدگی - bihar news

پرچہ نامزدگی داخل کرنے بعد ایم آئی ایم کے سبھی امیدواروں نے سیمانچل بالخصوص کشن گنج میں روزگار و تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ طبی نظام کو بھی بہتر کرنے کا وعدہ کیا ۔

image
image

By

Published : Oct 20, 2020, 2:44 PM IST

بہار کے ضلع کشن گنج ضلع کے کل چار اسمبلی حلقہ میں تیسرے مرحلے یعنی سات نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور ان حلقوں کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

ضلع کشن گنج میں کل چار اسمبلی حلقے ہیں جن میں ٹھاکر گنج، بہادر گنج، کشن گنج اور کوچادھامن شامل ہیں۔

حاجی اظہار آصفی

منگل کی صبح کو ان اسمبلی حلقوں کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے امیدواروں اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔

ضلع کے ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے حاجی محبوب عالم، بہادر گنج اسمبلی حلقہ سے انظار نعیمی ، کشن گنج اسمبلی حلقہ سے قمرالہدیٰ اور کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے حاجی اظہار آصفی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

حاجی محبوب عالم،

واضح رہے کہ کشن گنج کے چار اسمبلی حلقوں سے اے آئی ایم آئی ایم کے جن چار امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ان میں تین امیدوار پہلی مرتبہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ کشن گنج اسمبلی حلقہ سے قمرالہدیٰ دوسری مرتبہ اسمبلی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

انظار نعیمی

اس سے قبل قمر الہدیٰ 2019 کے ضمنی انتخابات میں کشن گنج اسمبلی حلقہ سے ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور ان ہی کے سبب بہار میں ایم آئی ایم اپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

قمر الہدیٰ

حالانکہ اس مرتبہ بہار اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم نے دیگر کئی علاقائی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر گرانڈ ڈیموکریٹک سیکولر فرنٹ کے نام سے تیسرا محاذ تشکیل کیا ہے۔ جس میں اسد الدین اویسی کی سربراہی والی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، اوپیندر کشواہا کی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی، مایاوتی کی بہوجن سماج وادی پارٹی وغیرہ سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details