لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے اپنے بیان پر عمل کرتے ہوئے آخر کار بہار میں جنتا دل یونائیٹڈ کے امیدوار کے خلاف اپنا امیدوا کھڑاکردیا ہے، کشن گنج کے دو اسمبلی حلقہ جہاں جے ڈی یو نے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے، وہاں سے ایل جے پی کے دو امیدواروں نے پرچہ نامزدگی کی۔
اطلاعات کے مطابق کشن گنج ضلع کے ٹھاکر گنج اور کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے لوک جن شکتی پارٹی نے اپنا امیدوار کھڑا کردیا۔
ٹھاکر گنج اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے ضلعی صدر محمد کلیم الدین جبکہ کوچادھامن اسمبلی حلقہ سے سماج وادی پارٹی کے باغی لیڈر حبیب الرحمن کو اپنا امیدوا بنا یا ہے اور ایل جے پی کے ان دونوں امیدوا ر نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اس موقع پر لوک جن شکتی پارٹی کے متعدد سرگرم لیڈران و کارکنان موجود تھے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ایل جے پی کے امیدوار محمد کلیم الدین نے کہا کہ علاقہ کی ترقی ہمارے پارٹی پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔