اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار اسمبلی انتخابات: شام 6 بجے تک 55.12 فیصد ووٹنگ

star
star

By

Published : Nov 7, 2020, 7:10 AM IST

Updated : Nov 7, 2020, 7:41 PM IST

18:48 November 07

شام 6 بجے تک 55.12 فیصد ووٹنگ

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ہوئی پولنگ میں شام 6 بجے تک 55.12 فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

17:35 November 07

بینی پٹی حلقہ کے آزاد امیدوار نیرج جھا کا کورونا وائرس سے انتقال

پٹنہ: کورونا وائرس کے شکاربہار میں ضلع مدھوبنی کے بینی پٹی اسمبلی حلقہ سے آزادامیدوار نیرج جھا کا آج پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس)میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔

ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ کچھ دن پہلے کورونا انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد مسٹر جھا کو پٹنہ ایمس میں داخل کرایا گیا گیا۔ پہلے سے ذیابیطس سے متاثر مسٹر جھا کاآج انتقال ہوگیا۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر جھا کافی عرصے تک جنتا دل یونائیٹد(جے ڈی یو)سے وابستہ رہے لیکن اس مرتبہ کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے بینی پٹی سےآزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔

17:27 November 07

شام 6 بجے تک 55.12 فیصد ووٹنگ

بہار میں تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، آخری مرحلے میں 15 اضلاع کی 78 نشستوں پر رائے شماری ہو رہی ہے، آج کی رائے شماری کی تکمیل کے بعد دس نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق شام بجے تک 54.06 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

17:06 November 07

مظفر پور میں 104 سالہ سابق فوجی نے ووٹ ڈال کر مثال قائم کی

مظفر پور: بہار میں تیسرے اور آخری مرحلے میں آج ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ضلع مظفرپورکے 104 سالہ سابق فوجی نے ووٹ کرکے لوگوں کے درمیان مثال پیش کی۔

بہار اسمبلی میں تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت 15 اضلاع کی 78 نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔کورونا کے دور میں ملک میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر بیک وقت ووٹنگ کااہتمام کیا گیا ہے۔ایسا قیاس لگایا جارہا تھا کہ کورونا کے سبب ووٹنگ کے لیے لوگ گھروں سے بہت کم ہی باہر نکلیں گے لیکن وبا کے دور میں بھی رائے دہندگان کا ووٹ کے لیے حوصلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔پولنگ اسٹیشنوں پر نہ صرف نوجوان بلکہ بزرگ بھی اس موقع پر پیچھے نہیں ہیں۔ایسی ہی ایک مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب 104 سالہ سابق فوجی سچدانند رانا مظفر پور کے پولنگ بوتھ نمبر 72 پر ووٹ کرنے پہنچے۔

مسٹر رانا ووٹ کے لیے جوش سے لبریز نظرآرہے تھے۔ رانا ان لوگوں کے لیے مثال ہیں جو صحت مند ہوکر بھی ووٹ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔اپنے بھتیجے کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچے رانا نے بتایا کہ وہ سنہ 1934 میں برٹش فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔اس کے بعد سنہ 1953 میں وہ بھارتی فوج میں شامل ہوئے۔ سنہ 1968 میں ریٹائر ہوئے مسٹر رانا آج بھی ایک بہتر جمہوریت کے لیے پولنگ بوتھ پرآئے اورووٹ کیا۔

مسٹر رانا کے بھتیجے نے بتایا کہ کل سے ہی ان کے چچا ووٹ کرنے کے لیے پرجوش تھے اور اپنی پرچی تلاش کررہے تھے۔ہم لوگ آج انہیں ووٹ کرنے کے لیے لے کرآئے ہیں۔انہوں نے دوسری عالمی جنگ میں حصہ لیا تھا۔وہ سنہ 1962 میں ہند-چین کی جنگ میں ششل علاقے میں جبکہ سنہ 1965 کی ہند-پاکستان جنگ میں سیالکوٹ میں تعینات تھے۔

15:56 November 07

آپ کا ووٹ بہار کی ترقی کو جاری رکھے گا: نتیش

پٹنہ: بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات میں لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیک کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ایک ووٹ بہار کی ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے اسے ایک ترقی یافتہ ریاست بنائے گا۔

مسٹر کمار نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا 'بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج 78 سیٹوں پر پولنگ ہے۔ ان حلقوں کے ووٹروں سے میری اپیل ہے کہ اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اپنے ووٹ کے حق کو ضروری استعمال کریں۔ ووٹ کریں۔ آپ کا ایک ووٹ بہار میں ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے ایک ترقی یافتہ ریاست بائے گا'۔

15:55 November 07

جمہوریت میں پرامن طریقے سے حکومت تبدیل کرنے کے مواقع ہیں: طارق انور

ویڈیو

سابق مرکزی وزیر طارق انور نے کٹیہار کے شیاما سسنکرت اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا، وہ پہلی بار یہاں ووٹ کیے، اس قبل وہ دیگر ریاست کے ووٹر رہ چکے ہیں۔

کٹیہار: سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے جنرل سکریٹری طارق انور پہلی بار ووٹ ڈالنے کے لیے کٹیہار کے شیام سنسکرت اسکول پہنچے جہاں انہوں نے اپنا پہلا ووٹ ڈالا۔ اس سے قبل وہ دیگر ریاست کے ووٹر تھے، اسی وجہ سے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جانب سے بنائے جانے کے بعد ان کی امیدواری رد ہوگئی تھی۔

اس موقعے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' جمہوریت میں ووٹ کی بہت اہمیت ہے، عوام کو ووٹ کے ذریعے اپنا امیدوار منتخت کرنے کا اخیتار ہے اور اپنی حکومت بنانے کا موقع ملتا ہے، ووٹ کے ذریعے پرامن طریقے سے حکومت تبدیل کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بہار کی بھلائی اور ترقی کے لیے ووٹ کیا ہے: طارق انور، کانگریسی رہنما

15:33 November 07

پورنیہ میں پیش آیا بڑا سانحہ

پورنیہ کے دھمداہا میں ایک بڑا سانحہ پیش آیا ہے، جہاں بدنام زمانہ بٹو سنگھ کے بھائی بینی سنگھ کو گولی ماری دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بینی سنگھ پر نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ چچی وندنا سنگھ نے فائرنگ سے بٹو سنگھ کے بھائی کی موت کی تصدیق کی ہے۔  حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

15:32 November 07

تین بجے تک 45.85 فیصد پولنگ ہوئی

الیکشن کمیشن کے مطابق بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں دوپہر 3 بجے تک 45.85 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ خیال رہے کہ تیسرے مرحلے میں 15 اضلاع کے 78 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ جبکہ نتائج کا اعلان 10 نومبر کو ہوگا۔

14:31 November 07

سرفراز عالم نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی

سرفراز عالم نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی

ارریہ: آر جے ڈی امیدوار سرفراز عالم نے کرتا پر پارٹی کا انتخابی نشان لگا کر ووٹ ڈالا۔  

آر جے ڈی امیدوار سرفراز عالم جب ووٹ ڈالنے پولنگ بوتھ پر پہنچے تو ان کے کرتے پر آر جے ڈی کا انتخابی نشان لگا ہوا تھا، اس دوران ووٹنگ کرا رہے کسی ملازمین نے انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی۔  

واضح ہو کہ اس سے قبل بی جے پی رہنما پریم کمار بھی جب ووٹ ڈالنے پہنچے تھے تو ان کے گلے میں بی جے پی کا پٹہ لگا ہوا تھا، اس کے علاوہ ماسک پر بی جے پی لکھا ہوا تھا اور کمل کا نشان بھی بنا ہوا تھا حالانکہ اس کے بعد پریم کمار نے صفائی دی تھی۔ 

13:30 November 07

ایک بجے دن تک 34.82 فیصد پولنگ

ایک بجے دن تک 34.82 فیصد پولنگ

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران 1 بجے دن تک 34.82 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ 

13:22 November 07

پورنیہ: سکیورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی

پورنیہ: سکیورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے دوران پورنیہ ضلع کے دھمداہا اسمبلی حلقہ میں مقامی لوگوں اور پولیس فورس کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔

اس دوران 3 ووٹروں کو حراست میں لیا گیا ہے جس کی وجہ سے دیہی باشندوں میں کافی غصہ ہے۔ دیہی باشندوں نے کہا کہ وہ ووٹ نہ دیں۔  

یہ معاملہ دھمداہا بلاک کے بوتھ نمبر 282 کا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقامی شخص کی پٹائی کے بعد لوگ مشتعل ہو گئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس سماج دشمن عناصر کو پکڑنے کے لئے مسلسل گشت کررہی ہے۔ 

12:49 November 07

بینی پتٹی سے آزاد امیدوار نیرج جھا کی موت

مدھوبنی ضلع کے بینی پتٹی اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار نیرج جھا کی آج اچانک موت ہوگئی، بینیپٹی میں ووٹنگ جاری ہے۔ 

12:35 November 07

پورنیہ میں سکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کے دورمیان تصادم

پورنیہ کے دھمداہا اسمبلی حلقہ کے تحت بوتھ نمبر 282 پر رائے دہنگان اور سیکیورٹی فورسز کے مابین زبردست تصادم کی اطلاع ہے، پولنگ بوتھ پر اچانک بھیڑ جمع ہو گئی جسے منتشر کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز نے لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کی ہے۔ اس دوران مقامی لوگوں کو چوٹ بھی لگی ہے۔  

پولیس سماج دشمن عناصر کو پکڑنے کے لئے گشت کررہی ہے۔

الیکشن آفیسر نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ 

12:11 November 07

وششٹھ نارائن سنگھ نے فتح کا دعویٰ کیا

وششٹھ نارائن سنگھ نے فتح کا دعویٰ کیا

جنتادل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے بہار کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے این ڈی اے کو مکمل اکثیریت ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ بڑی تعداد میں رائے دہندگان گھروں سے نکل رہے ہیں اور ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں جس سے این ڈی اے اتحاد کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ 

11:40 November 07

گیارہ بجے تک 19.74 فیصد ووٹنگ

پولنگ فیصد

گیارہ بجے تک 19.74 فیصد ووٹنگ مکمل ہوئی ہے، مختلف مقامات پر حزب اختلاف کے رہنماؤں نے ووٹنگ میں تاخیر کے لئے انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور انتخابی کمیشن کو شکایت بھیجنے کی بات کہی ہے۔ اس دوران مخلت مقامات پر ای وی ایم میں گڑبڑی کی شکایت بھی موصول ہوئی ہے۔ 

11:34 November 07

لولی آنند نے پولنگ میں تاخیر کے لئے انتظامیہ پر الزام لگایا

لولی آنند نے پولنگ میں تاخیر کے لئے انتظامیہ پر الزام لگایا

سابق ایم پی آنند موہن کی اہلیہ اور سہرسہ سے آر جے ڈی امیدوار لولی آنند نے انتظامیہ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ رائے دہندگان کو پریشان کیا جا رہا ہے اور ووٹنگ کے عمل کو کافی تاخیر سے شروع کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے متعلق وہ انتخابی کمیشن کو شکایت فیکس کے ذریعہ ارسال کریں گی۔  

لولی آنند نے بوتھ نمبر 209 پر ووٹ دینے کے بعد میڈیا سے کہا کہ  "گورننس اور انتظامیہ ووٹنگ میں خلل ڈال رہا ہے۔ جہاں ووٹنگ کا عمل 7 بجے شروع کیا جانا تھا وہاں 9 بجے سے ووٹنگ شروع کرائی گئی۔ رائے دہندگان کو پریشان کیا جارہا ہے۔ ہم اس کی شکایت انتخابی کمیشن کو بھیجیں گے۔ 

11:18 November 07

سیتامڑھی: پولنگ مرکز 59 اور 63 پر ای وی ایم خراب ہوا

سیتامڑھی میں بوتھ نمبر 59 اور 63 پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے پولنگ میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ 

یہ معاملہ ریگا اسمبلی حلقہ، بیرگینیا بلاک کے جمورا گاؤں کا ہے، جہاں ای وی میں گڑبڑی کے باعث پولنگ نہیں ہو پا رہی ہے۔ 

10:51 November 07

جے پی نڈا نے ووٹ کرنے کی اپیل کی

جے پی نڈا نے ووٹ کرنے کی اپیل کی

بہار اسمبلی انتخابات کے تحت تیسرے مرحلے کی پولنگ کے درمیان بی جے پی صدر جے پی نڈا نے بہار کے لوگوں سے کووڈ کے متعلق احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ 

نڈا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ''آج بہار میں آخری مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میں تمام ووٹروں سے گزارش کرتا ہوں کہ کووڈ کے متعلق احتیاطی تدابیر کو دیکھتے ہوئے بہار کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر جمہوریت کے اس تہوار میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔''

10:23 November 07

راہل گاندھی کی رائے دہندگان سے اپیل

راہل گاندھی کی رائے دہندگان سے اپیل

بہار میں تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔ اس دوران کانگری کے سابق صدر راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔  

راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ''آج بہار میں ووٹنگ کا آخری مرحلہ ہے۔ تمام رائے دہندگان سے اپیل ہے کہ وہ اس میں حصہ لیں اور اپنے ووٹوں کے ذریعے جمہوریت کو مضبوط بنائیں۔ 

10:09 November 07

بہار کے وزیر سریش شرما نے ووٹ ڈالا

بہار کے وزیر سریش شرما نے ووٹ ڈالا

بہار کے وزیر سریش شرما نے مظفر پور میں بوتھ نمبر 94 پر اپنا ووٹ ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ "میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ مظفر پور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے ووٹ ڈالیں۔ ترقی کے لئے ووٹ دیں۔''

10:02 November 07

پہلے دو گھنٹے کے دوران پولنگ 7.69 فیصد

صبح نو بجے تک بہار میں 7.69 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ پولنگ ارریہ میں 10.67 فیصد ہوئی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ فیصد میں اضافہ بھی درج کیا جا رہا ہے، پہلے گھنٹے کے دوران کئی پولنگ مراکز پر ای وی ایم میں گڑبڑی کے باعث پولنگ کا عمل شروع نہیں کرایا جا سکا تھا، جسے اب درست کر دیا گیا ہے۔ 

09:56 November 07

رکن پارلیمنٹ احمد اشفاق کریم نے ووٹ ڈالا

رکن پارلیمنٹ احمد اشفاق کریم نے ووٹ ڈالا

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ احمد اشفاق کریم نے کٹیہار کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔  

ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے کہا کہ "میں ریاست کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں تاکہ مستحق امیدوار منتخب ہوں۔"

09:42 November 07

شرد یادو کی بیٹی نے مدھوبنی میں اپنا ووٹ ڈالا

شرد یادو کی بیٹی نے مدھوبنی میں اپنا ووٹ ڈالا

لوکتانترک جنتا دل (ایل جے ڈی) کے سربراہ شرد یادو کی بیٹی سبھاشنی راج راؤ نے تیسرے اور آخری مرحلے میں مدھیپورا کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

وہ بہاری گنج سے کانگریس کی امیدوار ہیں۔

09:23 November 07

دربھنگہ: پولنگ بوتھ پر پولنگ ورکر کی موت

پورنیا کے دھمداہا اور کیمور کے متعدد بوتھوں پر پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع کرایا گیا، ای وی ایم میں گڑبڑی کے باعث پولنگ میں تاخیر ہوئی۔ 

دربھنگہ کے اورائی اسمبلی حلقہ کے تحت برہد گاؤں واقع پولنگ بوتھ نمبر 190 پر پولنگ ورکر کی موت ہو گئی ہے۔ 

08:53 November 07

کٹیہار میں بڑی تعداد میں رائے دہندگان

08:32 November 07

پہلے گھنٹے میں 3.9 فیصد پولنگ، بہت سی جگہوں پر ای وی ایم خراب

آٹھ بجے تک بہار میں 3.8 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ اس دوران لوگ 7 بجے سے پہلے سے ہی قطاروں میں کھڑے دکھائی دئے، کئی جگہوں پر ای وی ایم کے خراب ہونے کی شکایت بھی موصول ہوئی ہے۔ 

08:26 November 07

کٹیہار میں ووٹنگ جاری

08:08 November 07

ووٹ کی اپیل

07:51 November 07

تیجسوی یادو نے ٹویٹ کر عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل کی

تیجسوی یادو نے ٹویٹ کر عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل کی

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے ٹویٹ کر عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔  

تیجسوی یادو نے اپنے ٹویٹ پر لکھا کہ ''بہار میں تبدیلی عروج پر ہے اور تبدیلی کی گنگا، گنڈک اور کوسی بہہ رہی ہے۔  

سنہرے مستقبل، ہمہ جہت ترقی، ترقی یافتہ بہار، امن و امان قائم کرنے اور تبدیلی نظام و نئے دور میں نئے بہار کی تعمیر کے لئے آج اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔'' 

07:38 November 07

وزیر اعظم نے بہار کے لوگوں سے ووٹنگ کرنے کی اپیل کی

وزیر اعظم نے بہار کی عوام سے ووٹنگ کرنے کی اپیل کی

بہار اسمبلی انتخابات کے تحت تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے لوگوں سے ماسک لگانے اور معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے کی بات بھی کہی ہے۔ 

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ''آج بہار اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کا تیسرا اور آخری مرحلہ ہے۔ میری تمام ووٹروں سے گزارش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں جمہوریت کے اس مقدس تہوار میں شریک ہوں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کریں اور ظاہر ہے اس دوران ماسک اور معاشرتی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں۔'' 

07:15 November 07

تیسرے مرحلے میں مغربی چمپارن کی 6 اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔

مظفرپور میں ووٹنگ جاری

والمیکی نگر، رام نگر (ریزرو)، نرکٹیا گنج، بگہا، لوریہ اور سیکٹا میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔

06:27 November 07

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 15 اضلاع کے 78 اسمبلی حلقہ کے لئے ووٹنگ جاری ہے، 1208 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں میں قید ہوگا جس میں کئی بڑے نام بھی شامل ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ 7 بجے شروع ہو گئی ہے۔

تیسرے مرحلے میں سیمانچل حلقہ مسلم اکثریتی ہے جبکہ کوسی علاقے میں یادو اور برہمنوں کا ووٹ زیادہ ہے۔  

ایسی صورتحال میں تمام سیاسی پارٹی نے کاسٹ فیکٹر کو دیکھتے ہوئے اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔   

تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔  

آج 78 اسمبلی نشستوں پر 2 کروڑ سے زیادہ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور 1204 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

اس کے علاوہ نتیش حکومت کے 12 وزراء کی قسمت بھی آج ای وی ایم میں قید ہو جائے گی۔ 

Last Updated : Nov 7, 2020, 7:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details