اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: تیسرے مرحلے کے آخری روز امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - بہار نیوز

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے دربھنگہ ضلع میں تیسرے مرحلے کے لئے پانچ اسمبلی حلقوں کے لئے 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جس کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ آج بروز منگل 20 اکتوبر تک تھی۔ نامزدگی کے آخری روز کئی امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے پرچے داخل کئے، جس میں بہت سے آزاد امیدوار بھی شامل تھے۔

last date nomination of third phase election
تیسرے مرحلے کے آخری روز امیدواروں نے پرچہ نامزدگی کی

By

Published : Oct 20, 2020, 7:54 PM IST

وہیں اس موقع پر آج 20 اکتوبر کو نامزدگی کے آخری روز 87، جالے اسمبلی حلقہ کے لئے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کے بعد سوسل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے امیدوار محمد محبوب عالم نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں میں دونوں اتحاد نے بہار کو ٹھگنے کا کام کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ، 'عظیم اتحاد اور این ڈی اے دونوں نے جنگل راج کے بعد سوشاسن بابو کی حکومت نے بھی صرف دکھاوا کیا ہے، ایک طرف کنواں ہے تو دوسری طرف کھائی ہے۔ بہار کی عوام کوہم ایک نیا متبادل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ،' میں جالے میں پیراشوٹ پہن کر نہیں آیا ہوں، پچھلے پانچ سال عوام کے درمیان فلاحی کام کیے ہیں، پھر پارٹی کے کہنے پر پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے اور اب انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔'

وہیں اس موقع پر دربھنگہ کے بہادر پور اسمبلی حلقہ سے ایل جے پی کے ٹکٹ پر دیویندر کمار جھا نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ انہوں نے کہا کہ، 'ہمارا مقابلہ کسی سے نہیں ہے، اگلے وزیر اعلیٰ چراغ پاسوان ہی ہوں گے۔'

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان


وہیں آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری روز حیا گھاٹ اسمبلی حلقہ سے کل 13 امیدواروں نے پرچے بھرے۔ بتا دیں کہ دربھنگہ ضلع کے کیوٹی، جالے، بہادر پور، حیا گھاٹ اور دربھنگہ شہری اسمبلی حلقہ کے لئے آج نامزدگی کا آخری دن تھا، جہاں 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details