اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: بی جے پی کی اسٹار کمپینرز کی فہرست جاری - اسٹار کمپینرز کی فہرست

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی نے اسٹار کمپینرز کی لسٹ جاری کردی ہے۔ بی جے پی نے بہار انتخابات میں اپنے 30 سینئر رہنماؤں کو اس لسٹ میں شامل کیا ہے، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا سمیت کئی مرکزی وزراء اور بہار کے بڑے بی جے پی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

bihar assembly election 2020: BJP released list of star campaigners
بی جے پی کی اسٹار کمپینرز کی فہرست جاری

By

Published : Oct 11, 2020, 10:31 PM IST

اسٹار کمپینرز کی فہرست میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا نام بھی شامل ہے۔ تاہم بی جے پی کی اقتدار والی کسی دیگر ریاست کے وزیر اعلیٰ کا نام اس لسٹ میں شامل نہیں ہے۔

بہار بی جے پی کی طرف سے آج دوپہر کے بعد اسٹار کمپینرز کی لسٹ جاری کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے 30 سینئر رہنما بہار میں این ڈی اے امیدواروں کی جیت یقینی بنانے کیلئے ان کے حق میں الیکشن کمپین کریں گے۔

بی جے پی کی اسٹار کمپینرز کی فہرست جاری

بہار بی جے پی کے صدر سنجے جیسوال، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی اور پارٹی کے ریاستی انچارج بھوپیندر یادو کا نام بھی اسٹار کمپینرز کی فہرست میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

بہار: جے ڈی یو کا انتخابی منشور جاری

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے جو لسٹ جاری کی گئی ہے، اس میں دیویندر فڑنویس، رادھا موہن سنگھ، روی شنکر پرساد، گری راج سنگھ، اسمرتی ایرانی، اشونی چوبے، نتیانند رائے، آر کے سنگھ، دھرمیندر پردھان، رگھوبر داس، منوج تیواری، بابولال مرانڈی، نند کشور یادو، منگل پانڈے، رام کرپال یادو، سشیل سنگھ، چھیدی پاسوان، سنجے پاسوان، جنک چمار، سمراٹ چودھری، ویویک ٹھاکر اور نویدیتا سنگھ کے نام شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details