اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: 10 اسمبلی حلقوں پر قد آور رہنماؤں کی قسمت داؤ پر

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے پہلے مرحلے کے لیے کل یعنی 28 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ضلع گیا کے 10 اسمبلی حلقوں میں بھی پولنگ ہونی ہے۔ گیا کے 10 اسمبلی حلقوں میں کل 172 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، جس میں کچھ اسمبلی حلقوں میں ریاست کے قد آور رہنماؤں کا بھی وقار داؤ پر لگا ہوا ہے۔

bihar assembly election: 10 assembly constituency of gaya election in first phase
گیا کی 10 اسمبلی حلقوں پر قد آور رہنما قسمت آزما رہے ہیں

By

Published : Oct 27, 2020, 7:33 PM IST

گیا ضلع میں کل 2979732 ووٹرز ہیں، اس میں 1526732 مرد اور 1422434خواتین اور 64 تیسری جنس کے ووٹرز ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اہم نشستوں پر نظر ڈالیں تو گیا شہری حلقہ سے 35 برسوں سے بی جے پی کی نمائندگی رہی ہے۔ ریاستی وزیر ڈاکٹر پریم کمار ایک بار پھر بی جے پی کی ٹکٹ پر امیدوار ہیں اور ان کے مدمقابل پوری مضبوطی سے کانگریس امیدوار و گیا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر موہن شریواستو ہیں۔

جبکہ امام گنج اسمبلی حلقہ سے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی اور سابق اسپیکر ادئے نارائن چودھری ایک دوسرے کے خلاف خم ٹھونک رہے ہیں۔ ادئے نارائن چودھری اس مرتبہ آرجے ڈی کی ٹکٹ پر امیدوار ہیں، جبکہ این ڈی اے کی طرف سے ہم پارٹی کے قومی صدر جیتن رام مانجھی اپنی پارٹی کی ٹکٹ پر کھڑے ہیں، یہاں ان دونوں کے خلاف سابق رکن اسمبلی رام سروپ پاسوان کی بہو شوبھا سنہا ایل جے پی کی ٹکٹ پر کھڑی ہیں۔

بودھ گیا حلقہ سے سابق رکن پارلیمنٹ ہری مانجھی بی جے پی کی ٹکٹ سے امیدوار ہیں اور ان کے مدمقابل موجودہ رکن اسمبلی سروجیت کمار آرجے ڈی کی ٹکٹ پر امیدوار ہیں۔

بیلا گنج حلقہ سے اس مرتبہ بھی 30 برسوں سے نمائندگی کرنے والے سریندریادو اس مرتبہ بھی آر جے ڈی کی ٹکٹ پر ساتویں مرتبہ امیدوار ہیں، انکے مقابل ٹکاری ایم ایل اے ابھے کوشواہا جے ڈی یو کی ٹکٹ پر امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ کئی ایسے امیدوار ہیں، جو پہلی مرتبہ قسمت آزمائی کررہے ہیں جس میں شیرگھاٹی سے عمیر احمد خان عرف ٹکا خان جن ادھیکار پارٹی کی ٹکٹ پر قسمت آزمارہے ہیں۔ وزیرگنج حلقہ سے کانگریس کی ٹکٹ پر پہلی مرتبہ سابق وزیر اودھیش سنگھ کے بیٹا ڈاکٹر ششی شیکھر سنگھ امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کل

انتخابات کو لیکر حفاظتی نقطہ نظر سے بھی تمام تیاریاں انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہے، سیکٹر و زون پر پولیس فورسز روانہ ہوگئی ہیں۔ پرامن ماحول میں انتخابات کرانے کو لیکر سی آرپی ایف اور بی ایس ایف اور ایس ایس بی سمیت کئی مرکزی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details