اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کورونا اور سیلاب سے ایک ساتھ لڑ رہا ہے: پریم کمار - بہار وزیرزراعت

وزیر زراعت ڈاکٹر پریم کمار نے کہا ہے کہ عوام اس وقت ایک ساتھ دو قدرتی آفات سے نبردآزما ہے، جس میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ سیلاب کی بھی قہرسامانیاں شامل ہیں۔

بہار میں وزیر زراعت ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ عوام اس وقت ایک ساتھ دو قدرتی آفات سے نبردآزما ہے، جس میں کوروناوائرس کے ساتھ ساتھ سیلاب بھی شامل ہے
بہار میں وزیر زراعت ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ عوام اس وقت ایک ساتھ دو قدرتی آفات سے نبردآزما ہے، جس میں کوروناوائرس کے ساتھ ساتھ سیلاب بھی شامل ہے

By

Published : Aug 3, 2020, 8:33 PM IST

ریاست بہار کو عالمی وبا کورونا وائرس کے ساتھ سیلاب کے قہر کا بھی سامنا ہے، دومصیبتیں ایک ساتھ آنے سے زندگیاں متاثر ہوئی ہیں، فاقہ کشی کے ساتھ علاج ومعالجہ کی بہتر سہولت نہ ہونے سے حالات مزید خراب ہیں، حالانکہ حکومت کی طرف سے محکمہ زراعت کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے دعوی کیا ہے کہ سب بہتر ہے، دو قدرتی آفات سے نمٹنے کی ہرطرح کی کوشش و تیاری کی گئی تھی جو زمینی سطح پر نظربھی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے راحت اور امداد پہنچائی گئی ہے، متاثرین کے کھاتے میں پیسے بھی ٹرانسفر کیے گئے ہیں۔

بہار کورونا اور سیلاب سے ایک ساتھ لڑرہا ہے

شہر گیا میں واقع سرکٹ ہاوس میں وزیر زراعت ڈاکٹر پریم کمار نے کہاکہ ان کی حکومت ریاستی باشندوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار کے چودہ ضلعے سیلاب کی زد میں ہیں، قریب پچاس لاکھ افراد سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں، جنہیں راحت پہنچائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ایک لاکھ 94 ہزار کنبوں میں چھ چھ ہزار روپے ان کے بینک کھاتے میں حکومت کی طرف سے ڈالے گئے ہیں، تاہم بقیہ کے کھاتے میں بھی پیسے ڈالے جائیں گے۔

بہار میں وزیر زراعت ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ عوام اس وقت ایک ساتھ دو قدرتی آفات سے نبردآزما ہے، جس میں کوروناوائرس کے ساتھ ساتھ سیلاب بھی شامل ہے

سیلاب متاثرہ علاقوں میں تیرہ ہزار چالیس 'سمودائک کچن' چلائے جارہے ہیں، جہاں پر روزانہ نولاکھ متاثرین کھانہ کھارہے ہیں۔

انہوں نے کورونا اور سیلاب دونوں میں اپنی حکومت کے ذریعے بہتر کام کرنے کا دعوی کیا اور خود ہی پیٹھ تھپ تھپاتے ہوئے ریاستی حکومت کے کاموں کو گنوایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے جوبھی نقصانات زراعت کے شعبے میں ہوئے ہیں اس کا اندازہ لگوایاجا رہا ہے، تاکہ حکومت کی طرف سے معاوضے کی کاروائی کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details