اردو

urdu

بہار : اکبری خاتون بلا مقابلہ ارریہ نگر پریشد کی وائس چیئرمین منتخب

By

Published : Mar 19, 2021, 10:40 PM IST

اکبری خاتون گزشتہ دو میعاد سے وارڈ نمبر 24 گاچھی ٹولہ کی وارڈ کاؤنسلر ہیں اور شہر میں صاف ستھری شبیہہ کے لئے جانی جاتی ہیں۔

اکبری خاتون
اکبری خاتون

ریاست بہار میں گزشتہ ایک ہفتہ سے نگر پریشد کے وائس چیئرمین کی خالی آسامی پر زبردست مقابلہ کے آثار نظر آ رہے تھے، مگر آج وارڈ کاؤنلسرز کے ذریعہ اکبری خاتون کو بلا مقابلہ وائس چیئرمین کے عہدے کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔

اکبری خاتون نے وائس چیئرمین کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا مگر ان کی مخالفت میں کوئی بھی سامنے نہیں آیا، جس سے آسانی سے یہ انتخاب اختتام ہوا، الیکشن آفیسر انیل کمار جھا نے اکبری خاتون کی جیت کے اعلان کے بعد انہیں سرٹیفیکیٹ دیا. وائس چیئرمین بننے کے بعد اکبری خاتون کے حامیوں میں زبردست خوشی کی لہر دیکھی گئی، حامیوں نے جگہ جگہ آتش بازی کر کے جشن منایا۔

اکبری خاتون گزشتہ دو میعاد سے وارڈ نمبر 24 گاچھی ٹولہ کی وارڈ کاؤنسلر ہیں اور شہر میں صاف ستھری شبیہہ کے لئے جانی جاتی ہے، انہوں نے اپنے دس سالہ مدت میں اپنے وارڈ کو صاف ستھرا رکھنے اور بجلی، سڑک اور نالہ کی صاف صفائی میں اہم کردار ادا کی ہے جس سے وارڈ میں زبردست مقبولیت ہے.

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ نگر پریشد ارریہ میں گزشتہ چار برسوں میں چھ مرتبہ چئیرمین و وائس چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاچکی ہے۔ جو بہار کا پہلا نگر پریشد ہے۔

یہ بھی پڑھیے
خصوصی رپورٹ: دنیا کا سب سے نادر و نایاب قرآنی نسخہ

وائس چیئرمین منتخب ہونے پر اکبری خاتون نے اپنے حامیوں اور تمام وارڈ کاؤنسلرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 'جس بھروسہ اور امید پر یہ عہدہ دیا گیا ہے اسے پوری ایمانداری سے نبھانے کی کوشش کروں گی، شہر کو صاف صفائی اور ترقی کے راستے پر لے جانے میں جو بھی قربانی دینی ہوگی اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details