پٹنہ : بہار کے وزیر زراعت سدھاکر سنگھ نے اپنا استعفیٰ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کو بھیج دیا ہے۔ حالانکہ وزیر کا استعفیٰ ابھی قبول نہیں کیا گیا ہے۔ راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے اس کی تصدیق کی ہے ۔
وزیر زراعت کے استعفیٰ پر آرجے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے کہاکہ آج گاندھی جینتی اور شاستری جینتی ہے ۔ دونوں لیڈران نے ہمیشہ کسانوں کی فکر کی ۔ کسان ملک کی ضرورت ہیں۔ وزیر زراعت ہمیشہ کسانوں کا سوال اٹھاتے رہتے تھے ۔ کسانوں کے ساتھ ریاست میں انصاف نہیں ہورہا ۔ اپنی پیداوار کو فروخت کرنے کیلئے کسانوں کے پاس آج کوئی منڈی نہیں ہے ۔ اس وجہ سے وزیر زراعت کو بہت ہی دکھ ہے۔ Bihar Agriculture Minister Sudhakar Singh Resigns