یہ گاؤں رام پور بلاک میں واقع ہے۔
جہاں گذشتہ ہفتہ کھیت کی رکھوالی کر رہے باپ اور بیٹے دونوں کا قتل بے دردی سے کر دیا گیا تھا۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرزراعت نے کہا کہ، اس پر ہم سب کو افسوس ہے ، جو بھی اس میں قصوروار ہے اسے کسی بھی حالت میں بخشا نہیں جائے گا۔ ان پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیر زراعت کا تعزیتی دورہ وزیر زراعت ڈاکٹر پریم کمار نے اس واقعے کے بارے میں کیمور ایس پی سے معلومات لی۔
اور انہیں فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
پولیس نے نامعلوم افراد پر ایف آئی آر درج کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
وزیر زراعت کا تعزیتی دورہ مقتول کے بھائی ششی ناتھ چندرونشی ولد ونشی چندرونشی نے وزیر کو بتایا کہ اس واقعے کو 12 دن ہوئے ہیں۔
تاہم قاتل ابھی تک فرار ہے۔
وزیر زراعت کا تعزیتی دورہ وزیر زراعت نے فوری طور پرایس ڈی او بھبھوا کو فون کر کہا کے اہل خانہ مالی تعاون دینے کی ہدایت دی۔
اس کےبعد اہل خانہ کی شکایت پر وزیر نے ایس پی کو فون لگا کر بات کرنے کی کوشش کی لیکن ایس پی کے تعطیل پر رہنے سے انچارج ایس پی اننت کمار کو اس بابت مزید کارواٸی کا حکم دیا۔