اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے بھگوان پور تھانہ حلقہ کے کوس ڈیہرا موضع میں رونما ہوا ۔
نوجوان کی لاش ندی سے برآمد - نوجوان کی لاش ندی سے برآمد
ریاست بہار کے کیمور سے ایک سنسنی خیز خبر سامنے آرہی ہے بیت الخلا کے لیے نکلے گھر سے ایک نوجوان کی ندی میں لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی وہیں اہل خانہ میں صف ماتم چھا گیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق، کوس ڈیہرا رہاٸشی 28 سالہ دنیش کمار گھر سے بیت الخلا کے لیے نکلا ۔لیکن کافی دیر گزر جانے کے بعد جب وہ گھر نہیں لو ٹا تو گھر والوں کو فکر ہوئی۔تفتیش شرو ع ہو گئی تبھی مقامی لوگوں نے ندی میں ایک لاش ہونے کی اطلاع کنبہ کے لوگوں کو دی۔ بمشقت ندی سے لاس کو باہر نکالا گیا۔
اہل خانہ کے لوگ جب اسے بھبھوا صدر ہسپتال لائے تو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ اس واقعے کی اطلاع بھگوان پور پولیس کو دی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کنبہ کے لوگوں کو سپرد کر دی۔