Ambedkar Jayanti آر جے ڈی دفتر میں بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی سادگی سے منائی گئی - بہار خبر
ملک کے مختلف حصوں میں آئین ساز باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کی 133 ویں جینتی منائی گئی۔ پٹنہ میں واقع ٓآر جے ڈی دفتر میں بھی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے باباصاحب کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
پٹنہ : ملک ہندوستان کے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 133ویں جینتی ہر سال کی طرح امسال بھی راجد دفتر میں نہایت سادگی کے ساتھ منائی گئی۔ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ہندوستانی آئین کا معمار بھی کہا جاتا ہے۔ وہ انسانی حقوق کیلئے پوری زندگی سرگرم عمل رہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر صرف ایک قانون ، سیاسی رہنما، فلسفی، تاریخ داں ہی نہیں بلکہ وہ ماہر اقتصادیات تھے۔ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر قانون کی حیثیت سے وہ ہندوستانی دستور کے اہم مصنف تھے۔ ڈاکٹر امبیڈکر ہندو سماج میں ذات پات کی بنیادوں پر پروان چڑھنے والی نفرت کے باوجود ابتداء ہی سے اپنی جگہ پر ڈٹے رہے۔ انہوں نے ساری زندگی نچلی ذات والوں کو مساوی حقوق دلانے کیلئے وقف کردی تھی اور وہ اس میں کامیاب بھی ہوئے تھے۔
راجد دفتر میں منعقد جینتی پر راجد کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ، وزیر قانون ڈاکٹر شمیم احمد، ریاستی نائب صدر ڈاکٹر تنویر حسن و سینکڑوں کارکنان نے پھول مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا. اس موقع پر جگدا نند سنگھ نے کہا کہ بھیم راؤ امبیڈکر نے ہندوستان کا جو آئین مرتب کیا ہے وہی اس ملک کی روح ہے. جب تک امبیڈکر کا بنایا ہوا آئین پر ہندوستان گامزن ہے تب تک ہندوستان محفوظ ہے، مگر جیسے آج کل کچھ لوگوں کی جانب سے الگ سے آئین تھوپنے کی کوشش ہو رہی ہے اگر وہ نافذ ہو گیا اسی دن یہ ملک ختم ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں:Ambedkar Jayanti: ملک بھر میں امبیڈکر جینتی دھوم دھام سے منایا گیا
راجد یوتھ کے ترجمان ارون کمار نے کہا کہ یہ ملک بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین کے مطابق ہی چلے گا۔ بھاجپا کے لوگ لاکھ کوشش کر لیں وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے. کیونکہ یہاں رہنے والے لوگ امن پسند ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرنے والے ہیں۔ یوتھ راجد کے لیڈر سعد قاسمی نے کہا کہ معمار قوم ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ہندوستان میں بسنے میں والے تمام طبقات کے لوگوں کو دھیان میں رکھ کر مرتب کیا، خاص طور سے ہندوستان میں جو پسماندہ سماج ہے اس کی ترقی کیسے ہموار ہو سکے اس پر توجہ دی ہے۔