عید قریب ہو اور اگر غلطی سے آپ نے عید کے کپڑے نہ سلوائے ہوں تو یقین کیجیے آپ اگر پورا شہر بھی چھان ماریں تب بھی کوئی درزی آپ کا کپڑا سینے کے لیے تیار نہیں ہوگا۔
درزی کے پاس گاہک ندارد، ویڈیو لیکن یہ بات گزرے وقت کی ہے اور اس مرتبہ عید کا تہوار سر پر ہونے کے باوجود بھاگلپور کے مشہور درزی محمد جابر اپنی دکان پر ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔
محمد جابر کی دکان کامپلیکس ہونے کے باوجود وہ دکان کھول لیتے ہیں گاہک آئیں تو ان کی روزی روٹی کا انتظام ہو لیکن بھولے بھٹکے سے بھی گاہک نہیں آرہے ہیں۔ سلائی ہی ان کا واحد ذریعہ معاش ہے۔
اسی طرح محمد شاہجہاں کی دکان مین روڈ پر ہے اور لاک ڈاؤن کے باوجود وہ اس امید میں دکان کھول رہے ہیں کہ کچھ کام آئے تو روزی روٹی کا انتظام ہو لیکن یہاں بھی معاملہ ٹھنڈا ہے۔
رمضان المبارک کے مہینہ میں وہ بہت مصروف رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ لاک داؤن نے کافی متاثر کیا ہے۔