بھاگلپور کے سنینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے بتایاکہ مہم کے تحت ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں کئی معاملات میں فرار چل رہے 42 بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس دوران مختلف تھانہ علاقوں سے پولیس نے 19 غیر ضمانتی اور دس ضمانتی وارنٹیز کی تکمیل کی، جبکہ قرقی کے ایک معاملے کی بھی تکمیل کی گئی۔
آشیش بھارتی نے بتایاکہ ضلع کے مختلف حصوں میں غیر قانونی طور سے چل رہی 1898 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس دوران بغیر کاغذات والی گاڑیوں سے جرمانے کے طور پر قریب اکیانوے ہزار روپے وصول کیے گئے۔
ضلع کے سبھی تھانہ صدور کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں اور غیر قانونی شراب کا کاروبار کرنے والوں پر پوری طرح سے لگام لگائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔