مظاہرین نے حکومت سے ڈی آر ایم دفتر، وکرم شیلا سینٹرل یونیورسٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی ان لوگوں نے بنکروں کو درپیش مسائل حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرے میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بھاگلپور کے لوگوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔ سنہ 1970 تک یہاں فضائی خدمات دستیاب تھی لیکن بارہا مطالبات کے باوجود حکومت دوبارہ سے ہوائی جہاز خدمات شروع کر رہی ہے۔
ناگرک سنگھرش مورچہ کا احتجاج ساتھ ہی ان لوگوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت لاک ڈاؤن کے بہانے ریلوے کی نجکاری کرنے کی سازش کررہی ہے اور ٹرین خدمات نہ چلانے کے پیچھے بھی ان کی یہی منشاء ہے۔
ان لوگوں نے کسانوں کی فصلوں کی مناسب قیمت پر خریداری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی زرعی قانون کے خلاف جاری کسانوں کے ملک گیر احتجاج کو بھی اپنی حمایت دی اور کسانوں کے اپیل پر آگے بڑا مظاہرہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ناگرک سنگھرش مورچہ کے اس مظاہرے میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے سامنے مسائل کے انبار لگا رکھے ہیں۔
اس مظاہرے میں ڈاکٹر یوگیندر، پیس پریدھی کے ادے کمار، منوج مہتا، عین الہدی، چکرپانی ہمانشو، دیو جیوتی مکھرجی، سنجے کمار، راہل روی، ڈاکٹر حیب مرشد، نیرج، کرشنا نند یادو، راجیو بنرجی، بال وویک رویش روی، داؤد علی عزیزی، منٹو کلاکار وغیرہ نے حصہ لیا۔