غلاظتوں کا یہ انبار تاریخی میلہ میدان میں لگا ہے جو بھاگلپور کے شاہ جنگی علاقے میں آتا ہے۔
علاقے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بدحالی یہاں کا مقدر ہے اور یہاں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے پاس کوئی اسکیم نہیں ہے۔
ٹوٹی پھوٹی بدحال سڑکیں اور حادثہ کا شکار یہ ٹریکٹر اس بات کا ثبوت ہے کہ حال ہی میں کوئی حادثہ ہوا ہے۔
پانی کے لئے ہینڈ پمپ تو ہے لیکن پانی نہیں آتا ہے۔
وہ پسماندہ علاقہ بدحالی جس کا مقدر سڑک کے کنارے واقع آنگن واڑی کیندر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے یہ لوگ تیسری دنیا کے کسی علاقے میں آباد ہوں۔
ٹوٹی ہوئی فرش پر بیٹھے معصوم بچے اپنے مستقبل کو سنوارنے کا سپنا بُن رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے ان کی سہولت کے لئے خانہ پُری کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔