ڈاکٹر فاروق علی بھاگلپور کی مقبول ترین و فعال شخصیتوں میں سے ایک ہیں جو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور ہندو مسلم اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔
جواہر لال یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق علی بھاگلپور کے تلکا مانجھی یونیورسٹی کے ٹی این بی کالج میں پروفیسر کے عہدہ پر فائز ہوئے اور شاندار تعلیمی ریکارڈ کے پیش نظر سبکدوشی کے بعد انہیں بی این منڈل یونیورسٹی مدھے پورہ کا پرو وائس چانسلر بنایا گیا۔
جہاں انہوں نے اپنی کارکردگی سے یونیورسٹی کو ریاست کی صف اول کی یونیوسٹیز میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔