اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhagalpur Muharram Committee مرکزی محرم کمیٹی کے ساتھ بھاگلپور ضلع انتظامیہ کا اجلاس - ڈاکٹر گورو کمار میونسپل کمشنر

محرم کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں بھاگلپور ضلع انتظامیہ نے مرکزی محرم کمیٹی کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ جس میں بھاگلپور شہر کی صاف صفائی، بجلی، سڑک اور پانی کے بشمول کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مرکزی محرم کمیٹی کے ساتھ بھاگلپور ضلع انتظامیہ کا اجلاس
مرکزی محرم کمیٹی کے ساتھ بھاگلپور ضلع انتظامیہ کا اجلاس

By

Published : Jul 15, 2023, 1:26 PM IST

مرکزی محرم کمیٹی کے ساتھ بھاگلپور ضلع انتظامیہ کا اجلاس

بھاگلپور:ریاست بہار کے بھاگلپور میں محرم کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ اسی تیاری کے سلسلے میں بھاگلپور بلدیہ کے کمشنر ڈاکٹر گورو کمار نے محرم کمیٹی، پیس کمیٹی اور دیگر تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں شہر کی صفائی، بجلی، سڑک اور پانی سمیت کئی اہم امور پر لوگوں کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی تاکہ محرم کے جلوس کے دوران کسی طرح کی بدنظمی پیدا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

میٹنگ میں شامل مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے بتایا کہ محرم کے ساتھ ساون کے مہینے میں کانوڑیے بھی لاکھوں کی تعداد میں شہر سے گزریں گے۔ لہٰذا آپس میں کسی طرح کا تناؤ پیدا نہ ہو اس کے لیے ضلع انتظامیہ کو خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی اس میٹنگ میں لوگوں نے جلوس کے راستوں میں موجود گڑھوں کو بھرنے، صفائی ستھرائی اور رات کے وقت روشنی کا خاطر خواہ انتظام کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ شہر کے نمائندوں کی باتوں پر غور کرتے ہوئے میونسپل کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے صفائی شعبے انچارج کو ہدایت دی ہے کہ وہ شہر میں جلوس کے روٹ کا معائنہ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ پیکر سمیت جلوس میں شامل لوگوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی لاحق نہ ہو۔

محرم سے قبل محرم کمیٹی اور شہر کی دیگر کمیٹیوں کی اس طرح کی میٹنگ کا مقصد یہ ہے کہ شہر کی پرامن فضا کو کسی طرح سے مکدر ہونے سے محفوظ رکھا جائے، کیونکہ محرم کے ساتھ ہی برادران وطن کا خصوصی مہینہ ساون بھی چل رہا ہے جس میں کانوڑیے بڑی تعداد میں شہر سے گزرتے ہوئے بابا دھام جاتے ہیں۔ اس میٹنگ میں محمد ضیاء، شہاب الدین وردی خان، نجاہت انصاری، محبوب عالم، ڈاکٹ اعجاز علی روز، جمن انصاری، بھولا خان، ذی جاہ حسین، شہزادہ، عبد الکریم، ضیاء احمد، تقی جاوید،دیواشیش بنرجی، اصغر علی، سنتوش کمار سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details