اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاگلپور: احتجاجی کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ - احتجاجی کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ

دلی کے قرب و جوار میں زرعی قانون کے خلاف جاری احتجاج کی حمایت میں ریاست بہار میں بھاگلپور ضلع کے کسان اور سماجی تنظیمیں بھی اٹھ کھڑی ہوئی ہیں۔ اسی کڑی میں تلکا مانجھی چوک پر کسان سنگھرش سمیتی کے بینر تلے کسانوں نے دھرنا دیا اور مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔

Bhagalpur: Demonstration in support of protesting farmers
بھاگلپور: احتجاجی کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ

By

Published : Dec 21, 2020, 12:39 AM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور میں بھی احتجاج کر رہے کسان کی حمایت میں مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔ دھرنا میں شامل کسانوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سالوں سے حکومت نے کسانوں کا استحصال کیا ہے اور اب حکومت کی جانب سے کسانوں کو کارپوریٹ کا غلام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کسانوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔

بھاگلپور: احتجاجی کسانوں کی حمایت میں مظاہرہ

مظاہرہ میں شامل سینئر سماجی کارکن اور جے پی آندولن میں اپنا اہم کردار نبھانے والے بابو رام شرن نے کہا کہ بہار میں حکومت ایم ایس پی ختم کر کے کسانوں کو پہلے ہی مزدوروں کی فیکٹری بناچکی ہے۔ پنجاب، ہریانہ جیسی کچھ ریاستیں ہیں جہاں کسانوں کو ان کے فصل کی کچھ حد تک صحیح قیمت ملا کرتی تھی لیکن اب انہیں بھی حاشیہ پر دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی قانون صرف کسانوں ہی نہیں بلکہ عام لوگوں کے مفاد کے خلاف بھی ہے اس سے جمع خوری بڑھے گی اور کارپوریٹ میں اضافہ ہوگا۔

مظاہرین نے بہار میں بھی دھان اور گیہوں جیسی فصل کے علاوہ ساگ سبزی وغیرہ کےلیے ایم ایس پی کا مطالبہ کیا۔ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ کانگریس ہو یا بی جے پی دونوں ہی بڑی پارٹیاں کارپوریٹ کی غلام ہیں لیکن ملک کی موجودہ حکومت نے کارپوریٹ کے مفاد کے لیے کسانوں کو برباد کرنے کی جو سازش رچی ہے وہ بھارت کے لوگ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے تینوں زرعی قوانین کو فورا منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details