ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملے میں مختلف دکانوں پر ہینڈ واش، سنیٹائیزر اور ماسک مانگے لیکن یہ تمام چیزیں بازار سے ندارد ہیں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ اشیاء 15 دنوں قبل ہی ختم ہو گئی ہیں۔
سینیٹائیزر اور ماسک کی قلت، ویڈیو میڈیکل اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ 'مانگ زیادہ ہے اور سامان کم ہے اس لیے یہ چیزیں آسانی سے نہیں مل رہی ہیں، اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سامان لانے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔
آتما رام بھاگلپور شہر کا سب سے بڑا میڈیکل اسٹور ہے، جہاں روزانہ دوائیوں کے خریداروں کی لگتی ہے لیکن ان کے پاس بھی ہینڈ واش، سنیٹائیزر، دستانے اور ماسک نہیں ہیں، اسی سے آپ ان ضروری اشیاء کی قلت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
بھاگلپور میں کولکاتہ، دہلی اور ممبئی سے دوائیاں منگوائی جاتی ہیں لیکن ان تینوں شہروں میں ہی اس بیماری سےافراتفری کا عالم ہے ایسے میں بھاگلپور میں ان اشیاء کی قلت کوئی تعجب کی بات نہیں ہے لیکن سوال اٹھتا ہے اگر کورونا مریضوں کی تعداد بھاگلپور جیسے شہر میں بڑھتی ہے تو پھر کیا کیفیت ہوگی؟