اردو

urdu

ETV Bharat / state

بُلیٹ گاڑی کے لیے سسرال والوں نے لڑکی کو زندہ جلا دیا - بہار کی ںیوز

ریاست بہار کے بانکا ضلع کے امرپور بلاک میں واقع اوڑئی گاؤں کے باشندہ پرفل شرما نے اپنی بیٹی کی شادی 13 جون 2019 کو امرپور کے گوپال پور میں جتیندر کمار شرما کے ساتھ بڑے دھوم دھام سے کی تھی۔

بُلیٹ گاڑی کے لیے سسرال والوں نے لڑکی کو زندہ جلا دیا
بُلیٹ گاڑی کے لیے سسرال والوں نے لڑکی کو زندہ جلا دیا

By

Published : Jun 4, 2020, 9:58 PM IST

پرفل شرما نے اپنی حیثیت کے مطابق جہیز بھی دیا تھا لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ جہیز کے لالچی سسرال والے ان کی بیٹی کی جان لے لیں گے۔ پرفل شرما کے مطابق سسرال والوں نے ان کی بیٹی کو بلیٹ گاڑی اور سونے کی چین کے لیے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا۔

پرفل شرما کے مطابق انہوں نے گزشتہ سال جون میں اپنی بیٹی کی شادی ممبئی میں گارڈ کی نوکری کرنے والے جتیندر کمار شرما سے کی تھی اور کچھ دنوں تک معاملہ ٹھیک ٹھاک چلتا رہا لیکن گزشتہ چھہ مہینے سے بُلیٹ گاڑی اور سونے کے چین کے لیے اس کی بیٹی کو پریشان کیا جارہا تھا اور ایک دن قبل اس کے شوہر نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو جلا دیا، جلی حالت میں لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

بُلیٹ گاڑی کے لیے سسرال والوں نے لڑکی کو زندہ جلا دیا

پولس نے ساس اندرا دیوی، سسر مہیش شرما، لڑکے کے بڑے بھائی بلرام شرما، بھائی نند لال شرمااس کی بیوی نوتن دیوی کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے ۔اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ جہیز کے خلاف حکومت کی طرف سے بنائے گئے سخت قانون کے باوجود لڑکیوں کو اذیت دینے اور جان سے مار نے کی خبریں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ لیکن اس طرح کی واردات صحیح معنوں میں ہمارے مہذب سماج کے لیے ایک دھبہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details