اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھبھوا پولیس نے خاتون اور اس کے عاشق کو گرفتار کیا - بھبھوا پولیس

ریاست بہار کے کیمور میں ایک شخص نے پولیس میں اپنی بیوی کے اغوا ہونے کی شکایت درج کرائی تھی۔

bhabua police solve kidnap case
بھبھوا پولیس نے خاتون اور اس کے عاشق کوگرفتار کرلیا

By

Published : Jun 22, 2020, 9:34 PM IST

بھبھوا پولیس میں ایک خاتون کے اغوا کی شکایت اس کے شوہر نے درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور اس کے دو بچوں کو ڈھونڈ نکالا۔

سیتامڑھی اور بھبھوا پولیس کی مشترکہ کارروائی میں خاتون کے علاوہ اغوا کرنے والے تین بچوں کے باپ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ بھبھوا کی وی آئی پی کالونی میں یہ دونوں تقریباً تین ماہ سے روپوش تھے۔

قبل ازیں سیتامڑھی کے رامپور میں رہنے والے چندن کمار نے اپنی اہلیہ کو اغوا کر لیے جانے کی پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور کنہولی کے رہنے والے رام کشور مہتو پر خاتون کو اغوا کرنے کا الزام لگایا تھا۔

رام کشور مہتو، خاتون کے بھائی کا ٹریکٹر چلایا کرتا تھا اور دونوں میں محبت ہوگئی تھی جبکہ شوہر چندن کمار حیدرآباد میں ملازم تھا اور اس کی اہلیہ للیتا کماری والدین کے ساتھ رہتی تھی۔

کچھ دن قبل رام کشور مہتو اور للیتا کماری، گھر چھوڑ کر چلے گئے اور دونوں بھبھوا میں رہ رہے تھے۔ پولیس نے موبائل لوکیشن کی مدد سے دونوں کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی میں پولیس سب انسپکٹر رویندر کمار، بھبھوا پولیس اسٹیشن کے سنتوش کمار پانڈے کے علاوہ خاتون کانسٹیبل مدھو کماری نے حصہ لیا۔

بعدازاں ملزم رام کشور مہتو اور للیتا کو گرفتار کر لیا اور سیتامڑھی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details