لاک ڈاؤن 3 میں لوگوں کو کچھ راحت کی امید تھی. لیکن ریاست بہار میں مسلسل کورونا مثبت مریضوں میں اضافہ ہونے کے سبب ریاست کو گرین زون سے محروم ہونا پڑا ہے. ریاست کے تمام اڑتیس اضلاع کو کو ریڈ اورنج زون میں تقسیم کیا گیا ہے.
ریاست کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا ہے کہ بہار میں کہیں بھی گرین زون نہیں ہے. یہاں صرف ریڈور اورنج زون ہے. عام لوگوں کے لیے پہلے کی طرح ہی لاک ڈاؤن کی پابندی کرنی ہوگی . قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے جانے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.