ریاست بہار کے کیمور ضلع کے جنگلات میں کیندو کے پتوں کی غیر قانونی اسمگلنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ادھورا پولس نے 'ونواسی سیوا کیندر' کے قریب غیر قانونی طریقہ سے لے جائے جا رہے ایک پک اپ کیندو پتہ ضبط کیا ہے۔'
وہیں پوچھ گچھ کے بعد گاڑی کے ڈراٸیور ستیندر سنگھ اور خلاصی سنتوش کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ 'تھانہ ادھورا کی پولیس باقاعدہ گشت پر نکلی تھی۔ اس کے بعد یہ اطلاع ملی کہ کچھ اسمگلر ایک پک اپ وین میں کیندو کا پتہ لے جا رہے ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اطلاع پر فوری کارروائی کرتے تھانہ ادھورہ کی پولیس نے پک اپ وین کو روکنے کی کوشش کی۔ لیکن ڈرائیور نے پولیس کو دیکھ کر گاڑی کی رفتار تیز کردی۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے پک اپ کو روک لیا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'پک اپ کی تلاشی کے دوران 17 بورا کیندو پتے برآمد کیے گئے ہیں۔ تمام بوریاں 50-50 کلو کے وزن کی ہے۔'