اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورونا وائرس پر افواہ نہ پھیلائیں'

بہار میں کورونا وائرس کے تعلق سے ابھی تک 6676 لوگوں کی جانچ ہوئی ہے، جن میں 64 لوگ کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں، وہیں کشن گنج ضلع میں سوموار کو 72 لوگوں کی جانچ کی گئی، سبھی کے رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا تدابیر اختیار کے گیے ہیں،

By

Published : Apr 14, 2020, 2:20 PM IST

مجاہد عالم
مجاہد عالم

کشن گنج میں کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا تدابیر اختیار کے گیے ہیں اس بابت کی جانکاری دیتے ہوئے رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے کہا کہ صدر اسپتال کشن گنج میں اسکریننگ کا انتظام کیا گیا ہے، تاکہ مشکوک اشخاص کی اسکریننگ کرکے بیماری کا پتہ لگایا جا سکے۔

دیکھیں ویڈیو

ساتھ ہی ایم جی ایم اسپتال میں 100 بیڈ کا آیسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ اسکریننگ کی فیسلٹی اب بلاک لیول پر بھی کر دی گئی تاکہ جانچ کے 20 سے 25 کیلو میٹر شہر نہ آنا پڑے۔

مجاہد عالم نے یہ بھی کہا کہ کورونا کو لیکر طرح۔ طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہے، جس پر قابو پانا بیحد ضروری ہے۔

مجاہد عالم نے مزید کہا کہ اس وقت بلا وجہ گھر سے نکلنا عقلمندی نہیں ہے، لاک ڈاؤن کا پالن کر کے ہی خود کو اس بیماری سے بچایا جا سکتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے حوالے سے رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے ریاست کی عوام سے اپیل کی ہے کہ ابھی افواہوں سے بچنا ہے۔ کسی پر شک و شبہات کرنے سے اچھا ہے کہ اس کی اسکریننگ کرایا جائے تاکہ آس پڑوس کے لوگوں کا وہم دور ہو، اور اگر خدا نہ خواستہ بیماری نکلی بھی تو اس کا مکمل علاج ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details