بہار کے ضلع گیا کی بزمِ ندیم کے 28 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر قاسمی ہائی اسکول کے وسیع ہال میں ایک شعری نشست منعقد کی گئی۔ اس کی صدارت معروف شاعر مناظر حسن شاہین نے کی، جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایڈووکیٹ کرشن کمارشركت كی۔ ندیم بزم کے سکریٹری نوشاد ناداں نے نظامت كے فرائض انجام دیے۔ اس سے قبل ندیم جعفری نے پروگرام کا آغاز مقدس کلام پاک کی تلاوت کر کے کیا۔
نظامت کے دوران ناظم مشاعرہ نے ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر آزاد ہندوستان ہمیں تحفے میں دیا۔ بھارت كی جنگ آزادی میں علماء اكرام كی قربانیوں كو سراہا اور نئی نسل كو اس قربانی كی تاریخ اور اس کی اہمیت سے باخبر رہنے كی بات كی۔ Bazme Nadeem Organise Mushaira in Gaya