اردو

urdu

ETV Bharat / state

لون ادا نہیں کرنے پر بینک نے گھر سیل کیا

ارریہ نگر تھانہ کے علاقے میں واقع ایک گھر گروی رکھ کر لیے گئے لون ادا نہیں کرنے پر آج بینک نے گروی رکھے گئے گھر کو سیل کر دیا، گھر سیل کیے جانے کے وقت بینک افسران، ملازم کے ساتھ پولس اہلکار بھی موجود رہے جن کے سامنے یہ سارے امور انجام دیے گئے۔

لون ادا نہیں کرنے پر بینک نے گھر سیل کیا
لون ادا نہیں کرنے پر بینک نے گھر سیل کیا

By

Published : Jan 8, 2021, 1:01 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ نگر تھانہ علاقے میں ایک شخص نے اپنا گھر گوری رکھ کر بینک آف بروڈا سے لون لیا تھا لون ادا نہیں کیے جانے کی صورت میں بینک نے گروی رکھے گئے گھر کو اپنے قبضے میں لے لیا اور گھر کو سیل کر دیا۔

لون ادا نہیں کرنے پر بینک نے گھر سیل کیا

بینک آف بڑودہ کے ریجنل افسر مہانند ساگر نے بتایا کہ لون لینے والا ارریہ شہر کے وارڈ نمبر 13 کھریا بستی باشندہ اکھلیش کمار جھا ولد ہری لال جھا ہے جنہوں نے اپنے مکان کو بینک میں گروی رکھتے ہوئے روزگار لون کے تحت گیارہ لاکھ روپے کا لون لیا تھا۔

جو 2015 میں ہی اس کا این پی اے ہو گیا تھا، لون ادائیگی کا وقت پورا ہونے پر اسے 2015 سے ہی نوٹس کیا جا رہا تھا کہ وہ لون کی ادائیگی کرے ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، مگر قرض دار کی جانب سے ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی جا رہی تھی جس بنا پر بینک نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے اس کے گھر کو سیل کر دیا ہے۔

ریجنل افسر مہانند ساگر نے کہا کہ جب تک ان کی طرف سے لون کی پوری ادائیگی نہیں ہو جاتی تب تک یہ گھر سیل رہے گا، اس کے اندر کوئی داخل نہیں ہو سکے گا، اس موقع پر برانچ مینیجر رنجن کمار، مہتو یادو ، مجسٹریٹ دیپک کمار، ابھیشک جھا، محمد قدوس، روپا جھا کے علاوہ دوجن پولس اہلکار موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details