اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ کے پیش نظر رام نومی جلوس پر پابندی

رام نومی کے موقع پر حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع سختی سے پیش آئے گی۔

کووڈ کے پیش نظر رام نومی جلوس پر پابندی
کووڈ کے پیش نظر رام نومی جلوس پر پابندی

By

Published : Apr 21, 2021, 7:52 AM IST

ارریہ: بہار میں کورونا وبا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کردیا گیا ہے، اور اس کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

اسی ضمن میں آج شہر کے نگر تھانہ احاطہ میں شانتی سمیتی کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہندو مذہب کے تہوار رام نومی میں شہر سے نکلنے والے جلوس پر غور و خوض کیا گیا۔

ویڈیو

اس موقع پر ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر نے کہا کہ 'حکومت کی جانب سے جو گائیڈ لائن جاری کیا گیا ہے اس سے ہم تمام لوگ واقف ہوچکے ہیں۔ اس لیے آئندہ پندرہ مئی تک تمام عبادت گاہیں مکمل طور پر بند رہیں گے۔

رواں سال ارریہ سے نکلنے والا رام نومی کے جلوس کی اجازت نہیں دی گئی، اگر کہیں بھی جلوس نکلتے ہوئے دیکھا گیا تو انتظامیہ سخت کارروائی کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details