اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: سڑک حادثات کے پیش نظر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی - etv bharat urdu

بہار کے گیا میں سڑک حادثات کی وجہ سے گزشتہ ایک برس میں 315 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس میں زیادہ تر حادثے گیا کے شہری راستے کو جوڑنے والے راستے پر پیش آئے ہیں۔ شہر کے علاقے میں حادثے کو روکنے کے لیے پولیس نے ٹرایفک نظام میں تبدیلی کی ہے۔

گیا: سڑک حادثات کے پیش نظر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
گیا: سڑک حادثات کے پیش نظر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

By

Published : Mar 18, 2021, 3:47 PM IST

بہار میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت بڑے پیمانے پر ہوئی ہے۔ سڑکوں کی حالت بہتر ہونے کے سبب گاڑیوں کی رفتار بھی بڑھی ہے لیکن اب یہی رفتار جان لیوا ہو چکی ہے۔

گیا: سڑک حادثات کے پیش نظر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

گیا پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق ضلع گیا میں زیادہ تر سڑک حادثے تیز رفتار گاڑی چلانے کی وجہ سے اور توازن کھونے کے بعد پیش آئے ہیں۔

تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد شہر کے علاقے میں زیادہ ہیں۔
گذشتہ سال سنہ 2020 میں لاک ڈاون کے باوجود کل 448 سڑک حادثے پیش آئے۔ فروری 2021 تک 320 افراد کی موت ہوئی ہے۔

گزشتہ دس دنوں میں پانچ سے زیادہ افراد شہر میں حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ ضلع پولیس نے شہر گیا ان پوائنٹس کی پہچان کی ہے جہاں اکثر حادثے بڑی گاڑیوں کی رفتار کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

پولیس نے ان جگہوں پر ہوم گارڈ کو تعینات کیا ہے۔ شہر گیا میں رات دس بجے سے قبل بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی ادتیہ کمار نے بتایا کہ شہر میں داخل ہونے سے پہلے جو چوراہے ہیں وہاں پر حادثات میں اضافے ہورہے تھے۔

بھسنڈا موڑ مانپور میں گزشتہ دس دنوں میں چار افراد سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ کرمائن موڑ پر بھی حادثے میں موت ہوئی ہے۔

اس کی وجہ جاننے کی پولیس نے کوشش کی تو پتہ چلا کہ کچھ پوائنٹس ایسے ہیں جہاں پر گاڑیاں تیز رفتار میں آتی ہیں اور سڑک پر پیدل وموٹر سائیکل سے چلنے والوں کی وہاں پر بھیڑ ہوتی ہے۔ اسی میں حادثے پیش آجاتے ہیں۔
ایس ایس پی ادتیہ کمار نے کہا کہ انہیں روکنے کے لیے پولیس نے ٹرافیک نظام میں تبدیلی کیا ہے۔ شہر میں رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک بڑی گاڑیاں داخل ہوں گی۔ اس سے پہلے نوانٹری ہے۔

پکڑے جانے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ساتھ ہی مختلف دفعات کے تحت دوسری کارروائی بھی ہوسکتی ہے، اسکول و کالج ، دودھ اور دیگر ضروریات کی بڑی گاڑیاں نو انٹری سے باہر ہوں گی۔
سال 2020 میں کل 448 حادثے پیش آئے جس میں 320 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 41 خواتین، 279 مرد شامل ہیں جبکہ 462 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسی طرح 2019 میں 460 حادثے پیش آئے، 374 افراد کی موت ہوئی، اس میں 54 خواتین اور 293 مرد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 444 تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details