اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی شاہراہ 2 کی حالت خستہ - condition

گیا کے سب ڈیویژن شیر گھاٹی کے قریب مورہر ندی پر تعمیر کردہ پل خستہ حال ہونے کی وجہ سے بڑی گاڑیاں بغل کے جی ٹی روڈ سے گزرنے کے لیے کرنے کے لیے مجبور ہیں۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 24, 2019, 11:34 PM IST

گرینڈ ٹرنک روڈ کی تعمیر صدیوں پہلے شیر شاہ نے کرائی۔ یہ سڑک شیر گھاٹی کے قریب سے گزرتی ہے۔ شیر گھاٹی کے قریب مورہر ندی پر اسی زمانے کا تعمیر کردہ ایک پل بھی موجود ہے۔

تقریباً 15 برس پہلے جی ٹی روڈ کو فور لین کرنے کے عمل میں این ایچ اے آئی نے مورہر ندی پر ایک پل تعمیر کیا۔ یہ پل چند برسوں میں ہی خستہ حال ہوگیا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

این ایچ ۔۲ کی حالت خستہ ہونے کی وجہ سے بڑی گاڑیاں پرانے پل سے گزرتی ہیں۔ اسی وجہ سے پرانے پل پر اکثر جام کی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے۔ مقامی لوگ بھی مانتے ہیں صدیوں گزر جانے کے بعد بھی پرانے پل کی حالت قدرے بہتر ہے۔

تقریباً چار سو ستر برس پہلے شیر شاہ کے زمانے میں تعمیر کردہ اور نئے پل کے ستون میں واضح فرق نظر آرہا ہے۔ مقامی عوام متعدد بار این ایچ اے آئی کو پل کی خستہ حالی کے متعلق خط لکھ چکے ہیں لیکن ابھی تک اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details