اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت کے کام کا تجزیہ میڈیا کرتی ہے' - patna

ریاست بہار کے اطلاعات و نشریات کے وزیر نیرج کمار نے حزب اختلاف پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

'حکومت کے کام کا تجزیہ پریس کرتی ہے'

By

Published : Jul 16, 2019, 5:29 PM IST

نیرج کمار نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما اس بات کا الزام لگا رہے ہیں کہ بہار میں صحافت پر پابندی لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں صحافت مکمل طور پر آزاد ہے۔صحافت کا کام حکومت کے کاموں کا تجزیہ کرنا ہوتا ہے، اگر صحافت آزاد نہیں ہوگی تو وہ تجزیہ بھی نہیں کر سکتی ہے۔

نیرج کمار

انہوں نے مزید کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے، اگر اس پر پابندی لگ گئی تو جمہوریت کمزور ہوجائے گی۔

وزیراطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت نے صحافت اور صحافیوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور بھی مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ریاستی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ حزب مخالف کی جانب سے ان کی حکومت یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ اخبارات میں اشتہارات پر پابندی لگائی گئی ہے، جب کہ ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ کسی بھی اخبار کے اشتہارات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details