گیا: حج سفر 2023 کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہے۔ حتمی فیس کا بھی اعلان ہو چکا ہے۔ تاہم اس مرتبہ ملک کے ان عازمین کو سب سے زیادہ رقم ادا کرنی پڑے گی جو گیا امبارکیشن پوائنٹ سے مقدس سفر پر روانہ ہوں گے۔ ملک کے 22 امبارکیشن پوائنٹ میں 4 لاکھ سے زیادہ رقم گیا ہوائی اڈے سے جانے والے عازمین کو ادا کرنا ہے جس سے یہاں کے عازمین میں مرکزی حکومت اور مرکزی حج کمیٹی کے تئیں ناراضگی بھی ہے۔
اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گیا کے عازمین حج نے کہا یہ مرکزی حکومت کی ناانصافی ہے۔ گیا سے سفر حج پر روانہ ہونے والوں کا تخمینہ 4 لاکھ 75 سے زیادہ ہوجائے گا کیونکہ جو رقم حج کمیٹی 4 لاکھ 361 روپے لے گی۔ اس میں قربانی اور اخراجات کے 2100 ریال شامل نہیں ہیں۔ اس صورت میں قربانی اور ریال کی رقم ملاکر چار لاکھ 75 ہزار سے زیادہ رقم ہو جائے گی۔ زیادہ تر عازمین کی شکایت تھی کہ حج کمیٹی کو فائنل رقم کو لیکر پہلے ہی وضاحت کرنی چاہیے تھی تاکہ وقت سے پہلے عازمین رقم جمع کرسکیں۔ گیا امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے عازمین حج کو ایک لاکھ روپے سے زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگا۔
گیا سے ہر برس زیادہ لی جاتی ہے رقم