اردو

urdu

ETV Bharat / state

سپریم کورٹ کے فیصلہ کا سبھی کو احترام کرنا چاہئے: نتیش - اجودھیا میں مندر۔مسجد تنازعہ

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کہا کہ اجودھیا میں مندر۔مسجد تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا سبھی کو احترام کرنا چاہئے اور اس پر اب آگے کوئی تنازعہ نہیں ہونا چاہئے۔

فائل فوٹو

By

Published : Nov 9, 2019, 1:25 PM IST

وزیر اعلی نتیش کمار نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ' ہم سب کو فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے اسے تسلیم کرنا چاہئے۔ یہ ملک میں پیار محبت اور ہم آہنگی کے ماحول کے لیے انتہائی اہم ہوگا'۔

انھوں نے لوگوں سے ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی طورپر انکی سبھی لوگوں سے درخواست ہے کہ اس معاملہ پر اب کوئی تنازعہ نہیں ہونا چاہئے۔

وزیراعلی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت واضح ہے۔ انھوں نے حکومت کو کچھ ذمہ داری بھی دی ہے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے اجودھیا تنازعہ پر فیصلہ سناتے ہوئے 2اعشاریہ 77ایکڑ متنازعہ زمین رام للا وراج مان کو دینے کا حکم دیاہے ۔

اس کے ساتھ ہی مسلم فریق کو مسجد کی تعمیر کے لیے 5ایکڑ متبادل زمین اجودھیا میں ہی کہیں اور دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details