ویکسینیشن کے تئیں لوگوں میں بیداری کے بعد دربھنگہ ضلع کے بینی پور تحصیل کے سب ڈویژن ہسپتال احاطہ میں ویکسینیشن سینٹر پر لوگوں میں کافی دلچسپی نظر آئی۔
ویکسینیشن سینٹر پر 18 برس سے 45 برس تک کی عمر کے لوگوں ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

وہیں اس سینٹر پر جائزہ لینے پہنچے بینی پور کے نئے تحصیل کے بلاک ترقیاتی افسر امول کمار مشرا نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ لوگوں میں پہلے سے زیادہ دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔ بینی پور تحصیل میں پانچ جگہ ٹیکہ کاری مہم چلائی جا رہی ہے سبھی جگہ پُرسکون ماحول میں ٹیکہ کاری مہم میں لوگوں میں دلچسپی نظر آرہی ہے۔ اب تک تقریباً 25 ہزار سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
بلاک ترقیاتی افسر امول کمار مشرا نے کہا کہ اب مسلمانوں میں بھی ویکیسینیشن کے تئیں دلچسپی بڑھی ہے۔ پہلے والی بات نہیں ہے مسلم علاقوں کے لوگوں نے اب دریافت بھی کرنا شروع کر دیا ہے کہ ان کے یہاں کب ٹیکہ کاری مہم چلائی جائے گی۔