اس تعلق سے شہر کے تمام چوک چوراہوں پر پولس اہلکار تعینات کر دئے گئے ہیں جو بلا ضرورت باہر نکلنے والوں پر کارروائی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی بنا ماسک کے گھومنے والوں کےخلاف پچاس روپے کا چالان بھی کاٹ رہے ہیں۔ اور موٹرسائیکل پر جو بغیر ہیلمیٹ کے نظر آ رہے ہیں ان کی گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہے۔
گھوم گھوم کر ماسک و سینیٹائزر تقسیم کرکے بیداری مہم اسی ضمن میں ارریہ کے چاندنی چوک پر محمد انعام نامی شخص لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور ضلع انتظامیہ کے ذریعہ کیے گئے اعلان پر عمل کرنے کے لیے لوگوں میں مائک کے ذریعہ بیدار کر رہے ہیں۔
محمد انعام سائیکل پر ماسک اور سینٹائزر رکھے ہیں اور جو لوگ بنا ماسک کے نظر آ رہے ہیں انہیں سینٹائزر لگانے کے لیے دے رہے ہیں اور ایک ماسک بھی دے رہے ہیں۔ آمد و رفت کرنے والے زیادہ تر لوگ محمد انعام کی باتوں کو رک کر غور سے سنتے ہیں اور پھر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ کچھ لوگ محمد انعام کو ماسک کے دس روپے بھی ادا کر رہے ہیں۔
محمد انعام نے بتایا کہ عوام کے لیے میں شہر میں گھوم گھوم کر مفت میں ماسک اور سینٹائزر تقسیم کر رہا ہوں۔ چونکہ اس وقت حالات نازک ہیں اس کے باوجود لوگ اپنے رویہ نہیں بدل رہے، لاپرواہی برتتے ہوئے بغیر ماسک کے باہر نکل رہے ہیں ایسے لوگوں کو میں مفت میں ماسک دے رہا ہوں۔ ضلع انتظامیہ کے کام میں ہم سبھی کو معاونت کرنی چاہیے، یہ کسی ایک کی بس کی بات نہیں ہے۔