بہار کے ضلع کیمور میں واقع درگاوتی تھانہ علاقہ کے قرب ایک آٹو بے قابو ہو کر پل کے نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں ڈراٸیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں، آٹو پر سوار چار لوگ شدید زخمی ہوگئے۔
جانکاری کے مطابق موہنیاں تھانہ حلقہ کے بلونڈی گاٶں رہائشی راجا رام کا لڑکا کملیش کمار اپنے آٹو پر سواری لے کر اموا شکتی ماں کے دربار میں زیارت کرنے گیا تھا۔ وہاں سے واپس لوٹتے وقت آٹو اچانکبے قابو ہو کر پل کے نیچے گر گئی۔ جس کے سب آٹو ڈراٸیور کی موقع پر ہیموت ہو گئی اور اس پر سوار چار لوگ شدید طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔