جیوتی لاک ڈاؤن کے دوران اپنے زخمی باپ کو سائیکل پر بٹھا کر گروگرام سے بہار کے دربھنگہ تک لے گئی تھیں۔اس دوران انہوں نے سائیکل پر 1000 کلومیٹر سے بھی طویل سفر طے کیا تھا۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سے جیوتی کے ٹرائیلز کا مطالبہ ہو رہا ہے۔
مختلف مرکزی وزراء اور دوسرے لوگوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ریجیجو نے کہا کہ اگر جیوتی میں قابلیت ہوگی تو انہیں اندرا گاندھی بین الاقوامی اسٹیڈیم میں قومی اکیڈمی میں ٹرینی کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔