اورنگ آباد میں آج ضلع مجسٹریٹ سوربھ جوروال نے دیہی علاقے میں عوام الناس کو آسمانی بجلی سے تحفظ سے متعلق بیدار کرنے کے مقصد سے کلکٹریٹ احاطہ سے” وجر پات سورکشا رتھ “ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمارپوریکا ، ضلع آفات مینجمنٹ افسر فتح فیاض بھی موجود تھے۔
جوروال نے بیداری رتھ روانہ کرنے کے بعد بتایاکہ ضلع میں گذشتہ سال آسمانی بجلی سے 29 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس سال ابھی تک اس کی زد میں آکر قریب ایک درجن سے زائد لوگوں کی موتیں ہوئی ہیں۔ ویسے میں یہ بیداری رتھ ضلع کے سبھی بلاکوں اور پنچایتوں میں گھوم ۔ گھوم کر شہریوں کو اس سے کیسے بچیں اس کیلئے بیدار کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: