گیا: ریاست بہار کے گیا شہر میں جمعرات کو رات میں رام نومی کا جلوس نکالا گیا۔ اس دوران کٹھوکر تالاب محلہ میں کچھ نوجوانوں نے پہنچ کر اشتعال انگیز نعرے بازی کی جس کی وجہ سے دونوں طرف سے معمولی بحث اور ہنگامی آرائی کی صورت پیدا ہوگئی حالانکہ کٹھوکر تالاب محلہ سے نہ تو کوئی جلوس نکالا گیا اور نہ ہی اس محلہ سے ہوکر جلوس گزرنے کا راستہ طے تھا۔ اطلاع کے مطابق افطار کے کچھ دیر بعد چند نوجوان ہاتھوں میں جھنڈے لیکر موٹر سائیکل سے پہنچے اور ایک مذہبی مقام کے سامنے نعرے بازی کرنے لگے وہاں پر موجود لوگوں نے ان نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی تو وہ ان سے الجھ گئے۔ حالانکہ بعد میں وہاں پر موجود لوگوں نے دانشمندی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے کسی طرح ان نوجوانوں کو وہاں سے ہٹادیا چونکہ وہ جگہ پہلے سے جلوس کے لئے طے نہیں تھی اس لیے وہاں پر پہلے سے پولیس فورس کی تعیناتی بھی نہیں تھی۔ یہ معاملہ پیش آنے کے بعد اس جگہ پر پولیس فورس کی تعیناتی کر دی گئی۔
Ram Navami Procession in Gaya گیا میں رام نومی جلوس کے دوران ہنگامہ آرائی کی کوشش - چھتہ مسجد
ضلع گیا میں رام نومی جلوس مختلف محلوں سے ہوتے ہوئے آزاد پارک پہنچنا تھا، اس دوران شہر کے کٹھوکر تالاب محلہ میں کچھ نوجوان شرارت کی غرض سے ایک مذہبی مقام کے پاس پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی کوشش کی۔
Etv Bharat
وہیں چھتہ مسجد جی بی روڈ سے ہوتے ہوئے جلوس گزرا۔ چھتہ مسجد کے پاس بیریکیڈنگ کی گئی تھی یہاں پر انتظامیہ کے افسران سی آرپی ایف کے جوانوں سمیت پیس کمیٹی کے افراد موجود تھیں۔ رات گیارہ بجے کے بعد ہی جلوس کے اختتام کی امید تھی اس دوران سبھی مسجد کے باہر صدر دروازے کو احتیاط کے طور پر کمیٹی نے بند رکھا تاکہ کوئی معاملہ پیش نہ آئے۔
Last Updated : Mar 31, 2023, 12:39 PM IST