اورنگ آباد میں اسکریننگ کے لئے گئی میڈیکل ٹیم اور پولیس پر حملہ، ایس ڈی پی او سمیت گیارہ زخمی
بہار کے اورنگ آباد ضلع میں گوہ بلاک کے ایکونی گاﺅں میں کورونا وبا سے بچاﺅ کے لئے اسکریننگ کرنے گئی میڈیکل ٹیم پر گاﺅں والوں نے لاٹھی ڈنڈے سے حملہ کر دیا۔ جس میں ڈاکٹر اور داﺅد نگر کے سب ڈویژنل پولیس افسر ( ایس ڈی پی او ) سمیت 11 طبی عملے اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔
گوہ بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر ( بی ڈی او ) سنجے پاٹھک نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ایکونا گاﺅں میں ایک شخص باہر سے آیا ہوا ہے ۔ اس اطلاع کی بنیاد پر میڈیکل ٹیم اسکریننگ کے لئے گاﺅں پہنچی تو گاﺅں والوں نے حملہ بول دیا ۔ اس حملے میں ڈاکٹر ارجن کمار ، اے این ایم نیلو کماری ، کیئر منیجر انوپ کمار مشرا اور گاڑی ڈرائیور سورج کمار زخمی ہوگئے ۔ ساتھ ہی میڈیک ٹیم کی گاڑی کور پوری طرح سے تباہ کر دیا گیا ہے ۔
پاٹھک نے بتایا کہ بعد میں واقعہ کی اطلاع گوہ تھانے کو دی گئی ۔ اطلاع ملتے ہی وہ اور گوہ تھانہ صدر پوری ٹیم کے ساتھ ایکونی گاﺅں پہنچے اور زخمی طبی عملوں کو علاج کے لئے گوہ پرائمری ہیلتھ مرکز گوہ میں داخل کرایا ۔