اتل کمار انجان نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کا ہر کام جھوٹ پر مبنی ہے، ان کے جھوٹ کی ایک ڈائری تیار ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نوٹ بندی کرکے کہا کہ اس سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ جائے گی، کالا دھن واپس آئے گا، بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، بھارتی عوام کے اکاؤنٹ میں پندرہ پندرہ لاکھ روپے آجائیں گے، کیا ان میں سے ایک بھی کام ہوا۔
اتل کمار انجان نے پیگاسس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پیگاسس معاملہ آپ سب کے سامنے ہے، سرکار نے کس طرح لیڈران اور صحافیوں کی جاسوسی کروائی ہے، آج مخالف پارٹی کا ہر ایک لیڈر اس کی جانچ کی مانگ کر رہا ہے تاہم حکومت جانچ سے دور بھاگ رہی ہے۔