سجادہ نشین حضرت مولانا نعیم الہدی قادری کی دعا پر عرس کا اختتام ہوا ہے۔ عرس قادری نوری سراجی 87 واں اور 23 واں اختتام پذیر ہو گیا۔
دور دراز سے زائرین نے پہنچ کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے. بہار، جھارکھنڈ اڑیسہ چھتیس گڈھ کے عقیدت مندوں کا ہجوم ہوتا ہے اور سبھی اپنے پیرومرشد کی بارگاہ میں اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔
ہر سال کی طرح امسال بھی آستانہ نوری سراجی پر سجادہ نشین کے ذریعے چادر پوشی و گل پوشی کی گئی۔
ملک اور خصوصی طور پر ریاست بہار کی سلامتی اور مہلک وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے دعائیں کی گئیں۔
امسال کورونا وائرس کی وجہہ سے عوامی سطح پر چادرپوشی وگلپوشی کا اہتمام بڑے پیمانے پر نہیں کرکے مخصوص انداز میں مذکورہ چیزوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اس ضمن میں مولانا راغب مصباحی نے بتایا کہ سجادہ پیر طریقت حضرت مولانا الشاہ نعیم الہدی قادری کی سرپرستی میں سبھی تقریب منعقد ہوئی ہے.