کونسل میں آزاد رکن دیویش چندر ٹھاکر کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں وزیر تعلیم کرشن نندن پرساد ورما نے کہا کہ اساتذہ کو شناختی کارڈ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔
وزیر کے جواب کے دوران ہی مداخلت کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہاکہ اساتذہ کو ریاستی حکومت شناختی کارڈ دستیاب کرائے گی ۔