پٹنہ: بہار میں میونسپل کارپوریشن انتخاب کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی آج ہو رہی ہے، شہر پٹنہ میں صبح آٹھ بجے سے اے این کالج میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی جس کے نتائج اب سامنے آنے لگے ہیں۔ پٹنہ میں کل 75 وارڈ ہیں، اس دفعہ میئر و ڈپٹی میئر کو بھی عوام نے سیدھے طور پر ووٹ کیا ہے جس کے نتائج دیر شام تک آجائیں گے۔ اے این کالج کے باہر امیدواروں کے حامیوں کا زبردست ہجوم ہے جہاں لوگ اپنے اپنے امیدوار کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔Bihar Municipal Corporation election
وہیں انتخابی نتائج سب سے پہلے شہر کے وارڈ نمبر 40 سبزی باغ کا آیا ہے جہاں سے اسفر احمد نے جیت درج کی ہے۔ وارڈ نمبر 40 سبزی باغ مسلم اکثریتی حلقہ ہے، یہاں دو امیدوار اسفر احمد اور شہزادی بیگم کے درمیان زبردست مقابلہ تھا، اس وارڈ میں کل 5989 ووٹ پڑے جن میں اسفر احمد کو 4580 اور شہزادی بیگم کو 1409 ووٹ ملے، اس طرح سے اسفر احمد نے 3171 ووٹ سے جیت حاصل کی۔