بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابی مہم کے دوران اے ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی ضلع دربھنگہ کی بینی پور اسمبلی حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔
اویسی نے اپنے خطاب کے دوران اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کستے ہوئے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ انتخابی مہم میں ترقی کی بات نہیں کررہے ہیں، صرف ہم سے بات کررہے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اویسی انکے خوابوں میں نمودار ہوتا ہے۔
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بہار آئے تو وہ یہ نہیں بتاسکے کہ بی جے پی اور نتیش کمار نے بہار کے لوگوں کے ساتھ کیا کیا، لیکن اترپردیش کے وزیراعلی یہاں آکر اویسی کا نام لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اویسی نے پاکستان کے مفاد میں بات کرتے ہیں، اویسی نے کہا کہ میں بی جے پی کے لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اتر پردیش کے وزیراعلی کیوں بہار آتے ہیں اور یہاں آنے کے بعد بھی آپ اسدالدین اویسی کو اپنے خواب میں کیوں دیکھتے ہیں۔