اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: مفتی عبد الوہاب قاسمی بی جے پی اقلیتی سیل کے قومی نائب صدر نامزد - ارریہ ای ٹی وی بھارت خبر

ارریہ کے جوکی ہاٹ بلاک واقع ڈوبا گاؤں کے باشندہ و بی جے پی کے سینئر لیڈر مفتی عبد الوہاب قاسمی کو پارٹی نے قومی سطح پر پارٹی کے عہدیداروں میں شامل کیا ہے جس سے ارریہ بی جے پی کے کارکنان میں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔

مفتی عبد الوہاب قاسمی
مفتی عبد الوہاب قاسمی

By

Published : Jun 2, 2021, 7:53 PM IST


بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا نے عبد الوہاب قاسمی کی محنت اور پارٹی کے تئیں ایمانداری کو دیکھتے ہوئے بی جے پی اقلیتی سیل کا قومی نائب صدر بنایا ہے۔

اس سے قبل عبد الوہاب قاسمی ریاستی سطح پر پارٹی کے مختلف عہدے پر فائز تھے اور بھاجپا و اقلیت کے درمیان ایک پل کی طرح کام کرتے آ رہے ہیں۔

مفتی عبد الوہاب قاسمی

مختلف مواقع پر اقلیتوں کو بی جے پی کے قریب لانے کی کوشش بھی کی ہے۔ اقلیتوں کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے کئی منصوبوں سے بیدار کرتے آ رہے ہیں.

اس موقع پر مفتی عبد الوہاب قاسمی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی، قومی صدر جے پی نڈا، اقلیتی قومی صدر حاجی جمال صدیقی، ریاستی وزیر سید شاہنواز حسین، ریاستی صدر سنجے جیسوال ،مختار عباس نقوی و دیگر اعلیٰ رہنماؤں نے مجھ پر جس طرح اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے میں ہر ممکن طوپر پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد سیکولر پارٹیوں نےبی جے پی سے مسلمانوں ورغلانے کا کام کیا ہے، آج تک جتنا نقصان اس ملک کے مسلمانوں کو کانگریس و د یگر پارٹیوں سے ہوا ہے اتنا کسی اور سے نہیں، وزیراعظم نریندر مودی نے ایک نعرہ دیا ہے کہ بلا کسی تفریق کے ہر ایک شخص کا ترقی کے دھارا میں شامل ہوگا۔

واضح رہے کہ مفتی عبد الوہاب قاسمی کا شمار ارریہ ضلع کے ایک دانشور کے طور پر ہوتا ہے، دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد انہوں نے عملی طور پر سیاست میں قدم رکھا اور شروعات کے دنوں سے ہی بی جے پی سے وابسطہ ہیں۔

عبد الوہاب قاسمی شہر کا معروف اقلیتی ادارہ آزاد اکیڈمی میں بحیثیت فارسی استاذ کے طوپر بطی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ساتھ ہی کئی شرعی امور کو بھی انجام دیتے ہیں۔

عبدالوہاب قاسمی کے قومی نائب صدر بنائے جانے پر ارریہ رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ ، ضلع صدر سنتوش کمار سرانا ،سینئر لیڈر جاگیشور پرساد ٹھاکر، رمیش چودھری وغیرہ نے مبارک باد پیش کی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details