اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: ڈینگو سے متاثر مریض ارریہ کے صدر ہسپتال میں داخل

بہار کے ضلع ارریہ صدر ہسپتال کی جانب سے ان دنوں مسلسل ڈینگو سے تحفظ اور جگہ جگہ بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔

ارریہ صدر ہسپتال میں آج ایک ڈینگو کا مریض داخل

By

Published : Oct 9, 2019, 1:12 PM IST

ارریہ صدر ہسپتال کے ڈاکٹرز مختلف علاقوں میں ڈینگو سے تحفظ کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کر رہے ہیں اور متاثر مریضوں کے لیے صدر ہسپتال میں خصوصی پانچ بیڈ کا وارڈ بھی بنایا گیا ہے تاکہ کوئی مریض آئے تو اس کا فوری علاج کیا جاسکے۔

ارریہ صدر ہسپتال نے اس بیماری سے متاثر مریضوں کے لیے پوری تیاری کر رکھی ہے، اسی ضمن میں ارریہ صدر ہسپتال میں آج ایک ڈینگو کا مریض داخل کیا گیا ہے۔ ضلع میں یہ ڈینگو سے متاثر پہلا مریض پایا گیا ہے۔

ہسپتال میں داخل مریض کا نام فرحان اعظمی ہے جو ارریہ شہر سے دس کیلو میٹر کی دوری پر واقع رام پور کودرکٹی گاؤں کا رہنے والا ہے۔

دراصل فرحان بھاگلپور میں رہ کر پڑھائی کرتا تھا، وہاں اس کی طبیعت اچانک بگڑنے لگی تب اس کے اہل خانہ اسے واپس گھر لے آئے۔

ارریہ صدر ہسپتال میں آج ایک ڈینگو کا مریض داخل

نجی ڈاکٹر کے یہاں فرحان کا چیک اپ کرایا گیا جس میں یہ انکشاف ہوا کہ اسے ڈینگو کا مرض ہوا ہے۔ جس جے بعد فرحان کو بہتر علاج کے لیے ارریہ صدر ہسپتال کے ڈینگو وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں خصوصی ڈاکٹروں کی نگرانی میں اشتیاق کا علاج کیا جارہا ہے۔

ارریہ صدر ہسپتال کے انچارج وکاس آنند نے بتایا کہ یہاں ڈینگو سے متاثر ایک مریض داخل ہوا ہے جو مائگریٹ (منتقل) ہو کر آیا ہے، یہاں خصوصی ڈاکٹروں کی نگرانی میں اس کا علاج چل کیا جارہا ہے، وقفے وقفے سے اس کا پلیٹ لیٹ چیک کیا جا رہا ہے، ہم لوگوں کی نظر مریض کے پلیٹ لیٹ پر لگاتار بنی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details