اردو

urdu

ارریہ: بارہ پولس اہلکاروں کا تبادلہ

ارریہ ضلع کے ایس پی نے ایک ساتھ بارہ پولس اہلکاروں کا تبادلہ دوسرے اضلاع میں کر دیا ہے جس کے بعد سے پولیس محکمہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

By

Published : Jun 1, 2021, 11:34 AM IST

Published : Jun 1, 2021, 11:34 AM IST

ارریہ: بارہ پولس اہلکاروں کا تبادلہ
ارریہ: بارہ پولس اہلکاروں کا تبادلہ

بہار میں ضلع ارریہ کے ایس پی ہردے کانت نے ارریہ ضلع کے بارہ پولس اہلکاروں کا تبادلہ دوسرے اضلاع میں کر دیا ہے جس کے بعد سے پولیس محکمہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے پولیس اہلکاروں کے تبادلہ کی خبریں ارریہ پولیس محکمہ میں گردش کر رہی تھی، جس پر آج پولیس سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے مہر لگا دی گئی ہے۔

ایس پی آفس کی جانب سے تبادلہ کئے گئے پولس اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی جوائن کرنے سے قبل ارریہ چھوڑنے کی اطلاع ایس پی آفس میں دینے کو کہا گیا ہے۔

تبادلہ کیے گئے پولیس اہلکاروں میں جوگبنی تھانہ میں کام کرنے والے جگر ناتھ رام کو بیتیا، سمراہا تھانہ کے گوپال چندر دیواکر کو پورنیہ، رانی گنج تھانہ کے ہیرا پرساد سنگھ کو بیتیا، گھورنا تھانہ کے ہریندر کمار سنگھ کو سارن، کرسا کانٹا تھانہ کے شیو نارائن یادو کو سپول، نگر تھانہ کے وجیندر کمار سنگھ کو بھوجپور، پولس کیندر ارریہ کے حولدار منگل مرانڈی کو بانکا، بونسی تھانہ کے شنکر پدار کو کھگڑیا، پولس کیندر ارریہ کے شیام بہاری رام کو اورنگ آباد، نگر تھانہ کے ارون کمار رائے کو بھوجپور، نگر تھانہ کے وجے کمار رام کو نوادہ، صدر کورٹ ارریہ کے ارون کمار سنگھ کو بانکا تبادلہ کیا گیا ہے۔


اس ضمن میں ایس پی ہردے کانت نے کہا کہ یہ تبادلہ روٹین کے مطابق کیا گیا ہے، اس طرح کے تبادلے پولس محکمہ میں ہوتے رہتے ہیں، کسی بھی تھانہ میں کام کرنے والے پولس اہلکاروں کا دو سال مکمل ہونے کے بعد تبادلہ ہوجانا چاہیے، یہ تبادلہ بھی اسی کا ایک حصہ ہے، ایسا ضروری اس لیے بھی ہے کہ ایک جگہ رہ کر کام کرنے والے پولس اہلکاروں میں کام کرتے رہنے کا جذبہ بنا رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details