ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: عالمی یوم یوگا کے موقع پر خصوصی ویکسینیشن مہم کا انعقاد - Vaccination camp araria

عالمی یوم یوگا کے موقع پر ارریہ میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے خصوصی مہم چلائی گئی جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

br_ara _02 _yog _vis byte _7204693
ارریہ: عالمی یوم یوگا کے موقع پر خصوصی ویکسینیشن مہم کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 7:39 AM IST

ایک طرف جہاں پوری دنیا اس وقت کورونا وبا سے پریشان ہے، لاکھوں کی تعداد میں لوگ فوت ہو چکے ہیں، سربراہ اس وبا سے چھٹکارے کے لئے ویکسینیشن پر زور دے رہے ہیں، وہیں آج یہاں عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ دیا گیا.

دیکھیں ویڈیو

ریاست بہار میں بھی عالمی یوم یوگا پر ویکسین دیئے جانے کی تیاری کافی پہلے سے ہو رہی تھی اور وزیر اعلیٰ سے لیکر متعلقہ تمام وزراء و افسران خصوصی بیداری مہم کے تحت لوگوں کو بیدار کر رہے تھے۔ ارریہ میں بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے آج کے دن کے لئے کئی مرحلوں میں تیاری کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: دربھنگہ میں کورونا ویکیسینیشن کے تئیں لوگوں میں بیداری


عالمی یوم یوگا پر ارریہ کے سبھی نو بلاکس اور پنچایت کے چوک چوراہوں، تنظیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے خصوصی ویکسینیشن کیمپ لگائے گئے، جس میں بڑی تعداد میں لوگ ویکسین لینے پہنچے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ ہدف کے مطابق ضلع میں تیس ہزار لوگوں کو ویکسین دینے کا پروگرام ہے، تاہم اب تک محکمہ صحت کی جانب سے کتنے لوگوں کو ویکسین دی گئی ہے اس کے اعداد و شمار جاری نہیں ہوئے ہیں۔ ویکسین کیمپ شہر کے کالی مندر، ٹھاکر باڑی، مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ، ترکیلی چوک کے علاوہ متعدد جگہوں پر لگائے گئے جہاں لوگ جوش و خروش کے ساتھ ویکسین لیتے دیکھے گئے۔

اس موقع پر ارریہ ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر نے کہا کہ ہم لوگوں کا ہدف ایک دن میں تیس ہزار لوگوں کو ویکسین دینے کا تھا مگر جس طرح سے لوگ ویکسین لینے کے لئے آرہے ہیں اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تعداد ایک دن میں پچاس ہزار تک پہنچ جائے گی۔

ایس ڈی او نے کہا کہ لوگوں کو اسی طرح سے بیدار کرتے رہنا ہوگا، لوگوں کے ذہن میں ویکسین کو لیکر جو غلط فہمیاں ہیں اسے دور کرنے کی پوری کوشش ہے. یہ مہم آگے بھی چلے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details