اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی - جرائم کی خبر

ریاست بہار کے ارریہ میں بڑھتے جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ ارریہ کی ایس پی دھورت سائلی کی ہدایت پر پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

ارریہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 9, 2019, 8:47 AM IST

گذشتہ روز پولیس نے دو شاطر چوروں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے ایک بندوق اور پانچ زندہ کارتوس ضبط کیا۔

پولیس کو لکشمن شاہ نامی شخص نے اطلاع دی کہ راجیش شاہ کے گھر میں کچھ غیر قانونی ہتھیار کے ساتھ گولیاں رکھی گئی ہیں جس کی بناء پر پولیس نے راجیش شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا کر چند کارآمد کارتوس برآمد کیا لیکن پولیس کو اس معاملے میں شک ہوا اور وہ لکشمن شاہ کو بھی تفتیش کے لیے ساتھ لے گئی، تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ یہ آپسی رنجش کا معاملہ ہے اور لکشمن شاہ نے ہی راجیش شاہ کے گھر میں گولی رکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔

ارریہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، متعلقہ تصویر

دوران تحقیقات لکشمن شاہ نے اعتراف جرم کیا اور کہا کہ اس نے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ سے گولی خریدی تھی۔ پولیس نے جب سکیورٹی گارڈ کے یہاں چھاپہ مارا تو وہاں سے ایک ریگولر بندوق اور گولیاں برآمد ہوئیں، گولی اور بندوق کا کاغذ نہ ہونے پر اسے ضبط کر لیا گیا جبکہ پولیس کے پہنچے سے پہلے ہی سکیورٹی گارڈ فرار ہو گیا۔

وہیں دوسرا معاملہ ارریہ شہر کے مارواڑی پٹی کا ہے، جہاں ایک چور گروہ گیس کٹر کے ذریعے دکان کا شٹر کھولنے کی کوشش کر رہا ہے، تبھی مقامی لوگوں اسے دیکھ کر شور مچانے لگے اور موقع پر ہی چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولس نے احمد نام کے اس چور کے پاس سے ایک گیس سلنڈر بھی برآمد کیا۔

ایس پی نے بتایا کہ چور گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری جاری ہے اور بہت جلد ان ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details